نئی دہلی
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی نے جمعہ کو پورے تمل ناڈو میں گورنر راجیندر وشوناتھ آرلیکر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے والی تملگا ویتری کزگم کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔چنئی کے انا سالائی میں ہونے والے احتجاج کی قیادت کانگریس کے تمل ناڈو انچارج گیریش چوڈنکر اور ریاستی صدر کے سیلواپیرنتھگئی نے کی۔ رہنماؤں نے الزام لگایا کہ راج بھون مرکزی حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور جمہوری روایات کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
گیریش چوڈنکر نے کہا کہ گورنر کو آئین کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینا چاہیے۔ وہیں، کانگریس نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ڈی ایم کے اتحاد چھوڑ کر وجے کی ٹی وی کے کی حمایت کی ہے۔کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ تمل ناڈو میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاست کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور کئی سیکولر جماعتیں اس کی مخالفت کریں گی۔