کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے، یہ نظریات کو دباتی نہیں ہے: رمیش

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-06-2026
کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے، یہ نظریات کو دباتی نہیں ہے: رمیش
کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے، یہ نظریات کو دباتی نہیں ہے: رمیش

 



نئی دہلی
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جئے رام رمیش نے بدھ کے روز کہا کہ ششی تھرور کی جانب سے بعض معاملات پر پارٹی موقف سے مختلف رائے رکھنے کے باوجود کانگریس ایک جمہوری جماعت ہے، جو مختلف خیالات کے اظہار کی اجازت دیتی ہے، اور یہی اس کی اصل طاقت ہے۔
جئے رام رمیش نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کانگریس ایسی جماعت نہیں ہے جو خیالات کا "گلا گھونٹے یا دباؤ ڈالے"۔حال ہی میں ششی تھرور نے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے پارٹی موقف سے مختلف رائے ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی نے بحری جہاز کے عملے (ملاحوں) کی ہلاکت کا معاملہ مضبوط انداز میں اٹھایا تھا۔
اس پر کانگریس کے میڈیا و تشہیر شعبے کے سربراہ پون کھیڑا نے تھرور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مودی کے لیے تھرور کی "کشش" مادی دنیا کی حدود سے بھی آگے بڑھ چکی ہے، اور اب وہ ایسی باتیں بھی سن لیتے ہیں جو وزیرِ اعظم نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کہی ہی نہیں تھیں۔تاہم، ترواننت پورم سے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف ہندوستانی ملاحوں کی سلامتی کا معاملہ اٹھایا تھا، لیکن اسے غیر ضروری طور پر سیاسی تنازع بنا دیا گیا۔
اس کے علاوہ، گزشتہ اتوار کو ششی تھرور نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران انہیں کئی مثبت تبدیلیاں محسوس ہوئیں اور اس مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں حالات معمول پر آنے کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔