کانگریس کسی ایسی تنظیم کو برداشت نہیں کر سکتی جو ہندوؤں کے لیے سوچتی ہو: سمبت پاترا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-10-2025
کانگریس کسی ایسی تنظیم کو برداشت نہیں کر سکتی جو ہندوؤں کے لیے سوچتی ہو: سمبت پاترا
کانگریس کسی ایسی تنظیم کو برداشت نہیں کر سکتی جو ہندوؤں کے لیے سوچتی ہو: سمبت پاترا

 



بھوبنیشور/ آواز دی وائس
کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے کے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بیان پر تنقید کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ پاکستان کی زبان بولتی ہے اور کسی ایسی تنظیم کو برداشت نہیں کر سکتی جو ہندوؤں کے مفاد میں سوچتی ہو۔
سمبت پاترا نے  کہا کہ میں پریانک کھڑگے کے آر ایس ایس کے خلاف دیے گئے بیانات کو سن رہا ہوں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم ان کے زہریلے بیانات کو برداشت کرتے آئے ہیں۔ لیکن سچائی بتانا ضروری ہے۔ جہاں تک سرکاری جائیداد کے استعمال اور غیر آئینی اداروں کی بات ہے، ہمیں پریانک کھڑگے کو یاد دلانا چاہیے کہ نیشنل ایڈوائزری کمیٹی (این اے سی)، جس کی سربراہی سونیا گاندھی کرتی تھیں، وزیرِاعظم کی ناک کے نیچے سے فائلیں کھینچ لیا کرتی تھی۔
بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے اراکین ہندو دھرم اور سناتن دھرم سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت ہندوستانی حکومت کے تمام فیصلے غیر سرکاری تنظیمیں اور غیر آئینی ادارے کرتے تھے۔ زعفرانی دہشت گردی کا مطلب صرف سنگھ سے نفرت نہیں ہے۔ کانگریس کے لوگ ہندو دھرم اور سناتن دھرم دونوں سے نفرت کرتے ہیں۔ پریانک کے والد، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے ایک تقریر میں کہا تھا، ‘جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، ہمیں سناتن دھرم کو ختم کرنا ہے۔ ہمیں سناتن دھرم کو مٹانا ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے سونیا گاندھی اور گاندھی خاندان کے اشارے پر ہندوؤں کو زعفرانی دہشت گرد قرار دیا۔
سمبت پاترا نے کانگریس کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اور اس کے لیڈروں میں ہمت ہے تو وہ کرناٹک میں پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے خلاف اسی طرح کے بیانات دیں۔ ان کی سیاسی شاخ ان کے ساتھ اتحاد کرتی ہے اور انتخابات لڑتی ہے۔ کانگریس کسی بھی ایسی تنظیم کو برداشت نہیں کر سکتی جو ہندوؤں یا ہندوستان کے حق میں سوچے۔ ‘ہندو’ کا مطلب ہے اس مٹی کی خوشبو، اس سرزمین کی اصل روح۔ جو بھی اس سے محبت کرے گا، کانگریس اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھے گی۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے۔
اس سے قبل، کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے وزیراعلیٰ سدارمیا سے اپیل کی تھی کہ وہ سرکاری اسکولوں، کالجوں اور ریاستی مندروں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تنظیم "نوجوان ذہنوں کو گمراہ کر رہی ہے" اور "آئین مخالف نظریہ" کو فروغ دے رہی ہے۔