پیوش گوئل نے اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کےاحتجاج پر تنقید کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-02-2026
پیوش گوئل نے اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کےاحتجاج پر تنقید کی
پیوش گوئل نے اے آئی سمٹ میں یوتھ کانگریس کےاحتجاج پر تنقید کی

 



نئی دہلی
یونین وزیر پیوش گوئل نے ہفتہ کو کانگریس رہنما راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ قومی دارالحکومت میں منعقد اے آئی سمٹ کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے اراکین کی شرٹ لیس احتجاجی کارروائی کے بعد وہ “ہندوستان کو ذلیل کرنے” کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں گوئل نے لکھا كہ یہ کانگریس کی تکبر اور مایوسی کا مظاہرہ ہے! تو مسٹر راہل گاندھی، حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے ہندوستان کو رسوا کرنا ہی آپ کے نزدیک اپوزیشن کا مطلب ہے؟
انہوں نے مزید کہا كہ جہاں آپ حالیہ تجارتی معاہدوں کے بارے میں جھوٹ پھیلا کر ہندوستان کی ترقی کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں، وہیں آپ کے کارکنان باوقار اے آئی سمٹ میں بغیر شرٹ کے مارچ کر رہے ہیں، تاکہ عالمی سطح پر 140 کروڑ ہندوستانیوں کو شرمندہ کیا جا سکے۔ یہ خلل ڈالنے کی حکمتِ عملی آپ اور آپ کی پارٹی کے وژن کی کمی کو ہی بے نقاب کرتی ہے۔ یہ تنقید انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے بھارت منڈپم میں کیے گئے احتجاجی اقدام کے بعد سامنے آئی۔ احتجاج کے دوران پارٹی کارکنوں نے بطورِ احتجاج اپنی شرٹس اتار دیں۔
ایک بیان میں انڈین یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس کے کارکنان ایک “سمجھوتہ شدہ وزیرِ اعظم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس نے اے آئی سمٹ میں ملک کی شناخت کا سودا کیا۔” بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
انڈین یوتھ کانگریس کی ایک سرکاری پوسٹ میں کہا گیا كہ انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنان نے اپنی آواز بلند کی اور اس سمجھوتہ شدہ وزیرِ اعظم کے خلاف احتجاج کیا جس نے اے آئی سمٹ میں ملک کی شناخت کا سودا کیا۔یہ احتجاج اس کے بعد ہوا جب کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے سمٹ کے انعقاد پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا كہ ہندوستانی صلاحیت اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، اے آئی سمٹ ایک بے ترتیب پی آر تماشا ہے—ہندوستانی ڈیٹا فروخت کے لیے، چینی مصنوعات کی نمائش۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اے آئی سمٹ میں بدانتظامی کا الزام لگایا اور کہا کہ جو تقریب ہندوستان کے لیے ایک “نمائشی مثال” بن سکتی تھی، وہ “مکمل افراتفری” میں بدل گئی۔ کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ زائرین اور نمائش کنندگان دونوں کو خوراک اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث “شدید پریشانی” کا سامنا کرنا پڑا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس سمٹ سے دنیا کے سامنے ہندوستان کی ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں دکھائی جانی تھیں، وہاں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدانتظامی دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا كہ جو اے آئی سمٹ پوری دنیا کے لیے ایک نمونہ بن سکتی تھی اور ہندوستان کی ڈیجیٹل و اے آئی صلاحیتیں دکھا سکتی تھی، وہ اس ‘پی آر کی بھوکی’ حکومت کی بدانتظامی کے باعث مکمل افراتفری میں بدل گئی۔ ادھر دہلی پولیس نے منڈپم کے احاطے سے احتجاج کرنے والے کچھ کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے اور ذرائع کے مطابق مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔