نئی دہلی:ذرائع کے مطابق 19 کلوگرام وزنی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں دہلی میں 42 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3113.50 روپے ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا میں 19 کلوگرام کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 53.50 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3255.50 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 کلوگرام فری ٹریڈ ایل پی جی (ایف ٹی ایل) سلنڈر کی قیمت میں بھی 11 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور دہلی میں اب اس کی قیمت 821.50 روپے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہو گئی ہیں جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ادھر جمعہ کے روز وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کی جوائنٹ سیکریٹری سجاتا شرما نے کہا تھا کہ حکومت اسٹریٹجک ذخائر کے ذریعے ایندھن کی سلامتی کو مضبوط بنانے اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات بھی جاری ہیں۔
بین وزارتی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا:"اسٹریٹجک ذخائر کے حوالے سے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ کم از کم 30 دن کا ایل پی جی ذخیرہ برقرار رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کریں اور اس پر کام جاری ہے۔ اسی طرح خام تیل کے ذخائر کے سلسلے میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا بھی ذکر کیا اور یقین دہانی کرائی کہ فی الحال کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔
سجاتا شرما نے کہا:"ہمارے پاس پٹرول۔ ڈیزل۔ ایل پی جی اور قدرتی گیس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ تمام ریفائنریاں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کام کر رہی ہیں اور ایل پی جی کی پیداوار ریکارڈ سطح پر ہے جو تقریباً 90 ڈی ایم ٹی یومیہ ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن نظام میں کہیں بھی سپلائی ختم ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بعض مقامات پر ریٹیل آؤٹ لیٹس پر غیر معمولی فروخت دیکھی جا رہی ہے جس کی ایک وجہ زرعی طلب اور دوسری بڑی مقدار میں فروخت ہے۔
ان کے مطابق مجموعی طور پر 30 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ 14 اضلاع میں پٹرول کی فروخت میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھ اضلاع میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں 38 فیصد کمی دیکھی گئی۔
سجاتا شرما نے کہا کہ ایندھن کی غیر قانونی منتقلی روکنے کے لیے نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا:"گزشتہ چار دنوں میں ایل پی جی سے متعلق 6500 چھاپے مارے گئے ہیں۔ پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس پر دو دن کے دوران 900 چھاپے مارے گئے جن میں 417 لیٹر پٹرول اور 75 ہزار 715 لیٹر ڈیزل ضبط کیا گیا جبکہ 12 ایف آئی آر درج اور 15 افراد گرفتار کیے گئے۔
ایل پی جی کی دستیابی کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی کہ پیداوار ریفائنریوں کی آپریشنل حکمت عملی کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا:"اس وقت طلب تقریباً 72 ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ ملکی ریفائنریوں میں 50 سے 52 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی پیدا کی جا رہی ہے۔"انہوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کی سپلائی میں تاخیر کا بیک لاگ کم ہو کر 4.5 دن رہ گیا ہے۔ (