کوئمبٹو ر دھماکہ : مسلم رہنماؤں نے کیا سنگمیشور مندر کا دورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2022
کوئمبٹو ر دھماکہ : مسلم رہنماؤں نے کیا سنگمیشور مندر کا دورہ
کوئمبٹو ر دھماکہ : مسلم رہنماؤں نے کیا سنگمیشور مندر کا دورہ

 

 

کوئمبٹور:جنوب ہند سے ایک مثبت خبر آئی ہے ،بات یک جہتی کی ہے ،اعتماد اور بھروسہ کی بحالی کی کوشش جو ملک کے سامنے ایک نظیر بن گئی ہے۔ دراصل مسلم جماعت کے قائدین نے جمعرات کو 23 اکتوبر کو کوئمبٹور میں سنگامیشورار مندر کے قریب کار سلنڈر دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور اس کے ایگزیکٹو آفیسر اور مندر کے پجاریوں سے بات چیت کی۔

دھماکے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی،جس میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ عنایت اللہ جنرل سکریٹری سنت جماعت نے کہا، "ہم اس علاقے میں گزشتہ 200 سالوں سے رہ رہے ہیں -یہ کوٹائی میڈو مساجد، مندروں اور گرجا گھروں سے گھرا ہوا ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ انداز میں رہتے ہیں اور ہم کسی کو تخریب کرنے کی جگہ نہیں دیں گے۔

 آپ سب جانتے ہیں کہ یہاں جو واقعہ ہوا ہے۔ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ہم نے اس علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے ساتھ آج ہم سنت جماعت کے رہنما یہاں سنگمیشورار مندر کے حکام سے ملنے آئے تھے- انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے

تمل ناڈو پولیس نے کوئمبٹور کار دھماکہ کیس کے سلسلے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی درخواست کی ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد جمیشہ مبین کے ساتھی بتائے جاتے ہیں، جو 23 اکتوبر کی صبح 4 بجے کے قریب ایک مندر کے قریب کار کے اندر ایک ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد مشتبہ حالات میں جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ مبین، جو انجینئرنگ سے فارغ التحصیل تھا، اس سے پہلے 2019 میں این آئی اے نے دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں پوچھ گچھ کی تھی

اس دوران تمل ناڈو پولیس نے کیس کے دستاویزات این آئی اے کو سونپ دیا ہے