وزیر اعلیٰ وجے نے 717 شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2026
وزیر اعلیٰ وجے نے 717 شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا
وزیر اعلیٰ وجے نے 717 شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا

 



چنئی
تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ سی جوزف وجے نے منگل کو ریاست بھر میں 717 شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا، جن میں عبادت گاہوں کے قریب واقع 276 دکانیں بھی شامل ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق عوامی فلاح کو مدِنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
حکم کے مطابق عبادت گاہوں کے قریب واقع 276 دکانیں، تعلیمی اداروں کے نزدیک موجود 186 دکانیں اور بس اڈوں کے پاس قائم 255 شراب کی دکانیں آئندہ دو ہفتوں کے اندر بند کر دی جائیں گی۔
ریاست میں خاص طور پر خواتین اور بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ تمام شراب کی دکانیں بند کی جائیں۔
تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن ریاست بھر میں 4,765 شراب کی دکانیں چلاتی ہے۔