سی ایم عمر عبداللہ کا پوسٹر:سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2026
سی ایم عمر عبداللہ کا پوسٹر:سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا
سی ایم عمر عبداللہ کا پوسٹر:سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا

 



سری نگر: جموں و کشمیر میں اُس وقت سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا مذاق اڑانے کے مقصد سے آن لائن “عمر عبداللہ لاپتا” کے پوسٹر جاری کیے۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر یہ پوسٹر شیئر کیے، جن میں عمر عبداللہ کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ “گزشتہ دس دنوں سے لاپتا ہیں۔”

بی جے پی کی یہ تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ نجی دورے پر ریاست سے باہر ہیں۔ ان پوسٹروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت کے پاس “اس سے بہتر کوئی کام نہیں” ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے حضرت بل درگاہ میں اجتماعی نماز ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “ان کی اپنی مہمات ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ہمیں انہیں جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔” فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں کانگریس کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کی افواہوں کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا: “میرا خیال ہے کہ یہ سب ہمارے مخالفین پھیلا رہے ہیں۔ اتحاد برقرار ہے، کچھ نہیں ہوگا۔” ایندھن کی سپلائی سے متعلق پیدا ہونے والی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ مغربی ایشیا کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا:مجھے امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ ختم ہوگی، اور اللہ کے فضل سے ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔