نئی دہلی
دہلی میں جمعرات کو کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 1.3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا، جو 23.8 ڈگری سیلسیس رہا۔محکمۂ موسمیات نے جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے، گرج چمک اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق جمعرات صبح 9 بجے فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی ) 128 درج کیا گیا، جو "درمیانی" زمرے میں شمار کیا گیا۔سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی اگر 0 سے 50 کے درمیان ہو تو اسے "اچھا"، 51 سے 100 کے درمیان "اطمینان بخش"، 101 سے 200 کے درمیان "درمیانی"، 201 سے 300 کے درمیان "خراب"، 301 سے 400 کے درمیان "بہت خراب" اور 401 سے 500 کے درمیان "سنگین" تصور کیا جاتا ہے۔