کسان اور بی جے پی کارکنان کے مابین جھڑپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 کسان اور بی جے پی کارکنان کے مابین جھڑپ
کسان اور بی جے پی کارکنان کے مابین جھڑپ

 

 

نئی دہلی :قومی درالحکومت نئی دہلی کے سرحدی علاقے غازی بور بورڈر پر کسانوں اور بی جےپی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب کہ غازی پور بارڈر پر بی جے پی کے سینیئر رہنما امت بالمکی کے تشریف لائے تھے۔

جب بی جے پی کارکنان اپنے رہنما کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے تھے، دریں اثنا کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان مارپیٹ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ کے دوران متعدد گاڑیوں کے شیشے تورے گئے اور وہیں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ کسانوں نے بی جے پی کارکنان حملہ کیا، اس وجہ سے کافی دیر تک افرا تفری پیدا ہوگئی۔

اس حادثہ کو لے کر بی جے پی رہنمامہیش نیگی نے کہا کہ وہ لوگ غازی پور بارڈر پر استقبالیہ تقریب منعقد کر رہے تھے، اسی دوران کسانوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں امت والمیکی کو چوٹ آئی ہے۔ مہیش نیگی نے کہا کہ انھوں نے پروگرام کی اطلاع پہلے سے ہی پولیس اہلکار دے دی تھی۔

اس کے باوجود پولیس کی موجودگی میں کسانوں نے ان پر حملہ کردیا۔ یہاں تک کہ انہیں جان بچا کر بھاگنا پڑا۔

جب کہ کسانوں کے رہنما راکیش ٹکیٹ کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں کسان یونین کے کسی بھی شخص کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

راکیش ٹیکٹ نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے تاکہ کسانوں کا جاری احتجاج کو متاثر کیا جا سکے۔