جے این یو: نان ویجیٹیرین پرطلباء میں جھڑپ، متعدد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-04-2022
جے این یو:  نان ویجیٹیرین پرطلباء میں جھڑپ، متعدد زخمی
جے این یو: نان ویجیٹیرین پرطلباء میں جھڑپ، متعدد زخمی

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

قومی راجدھانی میں دہلی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار کو رام نومی کے موقع پر مبینہ طور پر نان ویجیٹیرین کھانے کو لے کر طلباء کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں کئی طلباء زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام نومی کے موقع پر مبینہ طور پر بیف کھانے کو لے کر ہاسٹل میس میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی ) اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا، جس میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔

بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ اے بی وی پی کے طلبہ نے جے این یو کیمپس میں رہنے والے طلبہ کو بیف کھانے سے روکا۔ تاہم اے بی وی پی کے طلباء نے دعویٰ کیا کہ گوشت کھانے کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہیں رام نومی منانے میں مسئلہ تھا۔ جھڑپ کے دوران متعدد طلباء زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کیمپس کے مین گیٹ کو بند کر دیا اور وہاں نعرے بازی کی۔ جے این یو کی ایک طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ رام نومی کے دن 'ہون' کرنے آئی تھی تو اسے شیشے کی بوتل توڑنے کے بعد مارا پیٹا گیا۔