سی جے پی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا الزام لگایا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-05-2026
سی جے پی  نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا الزام لگایا
سی جے پی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا الزام لگایا

 



نئی دہلی
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد اکاؤنٹس ہٹائے جانے اور ہیکنگ کے واقعات کے بعد اب تنظیم کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر پا رہی۔
دیپکے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل سی جے پی کے ایکس اکاؤنٹ پر ہندوستان میں پابندی لگائے جانے کے بعد انہوں نے ایک نیا اکاؤنٹ بنایا تھا، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
سی جے پی نے حال ہی میں تعلیمی نظام اور نیٹ-یو جی پرچہ لیک معاملے کو لے کر مرکزی وزیرِ تعلیم کے خلاف ایک آن لائن مہم شروع کی تھی۔ اس کے بعد دیپکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا الزام بھی لگایا اور مبینہ اسکرین شاٹس شیئر کیے۔
ہفتہ کے روز کی گئی پوسٹ میں دیپکے نے کہا کہ فی الحال تنظیم اپنے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ اگر کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی پوسٹ سامنے آئے تو اسے تنظیم کا سرکاری بیان نہ سمجھا جائے۔دیپکے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تنظیم کی ویب سائٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی ان کی جاری مہم کی وجہ سے کی گئی ہے۔