چھتیس گڑھ:انسداد نکسل آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2025
چھتیس گڑھ: نرائن پور میں انسداد نکسل آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
چھتیس گڑھ: نرائن پور میں انسداد نکسل آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 



نرائن پور (چھتیس گڑھ)،

سیکیورٹی فورسز نے ضلع نرائن پور کے ابوجھماڑ علاقے میں ایک انسداد نکسل آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ یہ اطلاع ایک اعلیٰ پولیس افسر نے دی۔

نرائن پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رابنسن گوریانے بتایا کہ یہ مشترکہ آپریشن 24 اگستکو ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ(DRG)، اسپیشل ٹاسک فورس(STF)،اور انڈو-تبتی بارڈر پولیس(ITBP)کی جانب سے کیا گیا تھا۔ان کے مطابق کہ ہم نے ابوجھماڑ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ہمیں معلوم ہوا کہ کچھ ہتھیار سرنڈر کرنے والے نکسلائیٹس چھپا رہے تھے۔ ہمیں یہ اسلحہ 4 سے 5 مختلف مقامات سے ملا۔

  • بدھکے روز چھتیس گڑھ کے بستر ریجن کے بیجاپور ضلع میں 30 نکسلائیٹس نے ہتھیار ڈال دیےاور انہیں حکومت کی پالیسی کے تحت بحال کیا گیا۔
  • نائب وزیر اعلیٰ وجے شرمانے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی بحالی کی پالیسی، سیکیورٹی فورسز کی محنت، اور ترقیاتی کاموں کا نتیجہ ہے۔
  • انہوں نے مزید نکسلائیٹس سے اپیل کی کہ وہ پرتشدد راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہوں۔
  • 17 اگستکو، گریابند پولیس کو کامیابی ملی جب چار نکسلائیٹس نے ہتھیار ڈالے۔
  • رائپور رینج کے انسپکٹر جنرل، امریش مشرانے کہا:

"یہ گریابند پولیس اور پورے علاقے کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ چار نکسلائیٹ جو پچھلے دس سال سے سرگرم تھے، انہوں نے ہتھیاروں سمیت خودسپردگی کی۔"ان نکسلائیٹس پر کل 19 لاکھ روپےکا انعام مقرر تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نکسل تنظیموں میں شامل نوجوان اب پرتشدد راستہ چھوڑ کر ایک پرامن زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں، لیکن انہیں زبردستی روکا جا رہا ہے۔