بیجاپور چھتیس گبھی: ضلع بیجاپور کے جنوبی علاقے میں آج صبح سیکیورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران ایک ماؤ وادی کی لاش برآمد کی گئی جس کی حکام نے تصدیق کی ہے
موقع سے ہلاک ماؤ وادی کے ساتھ ایک اے کے 47 رائفل بھی ضبط کی گئی یہ کارروائی علاقے میں مسلح ماؤ وادیوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کی گئی جس کے تحت مشترکہ ٹیموں نے سرچ آپریشن چلایا صبح 7 بج کر 30 منٹ سے سیکیورٹی فورسز اور ماؤ وادیوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی
حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بھی بیجاپور کے شمال مغربی علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران دو ماؤ وادیوں کی لاشیں اور خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے تھے بیجاپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جتیندر یادو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کوبرا اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جہاں ماؤ وادی نیشنل پارک ایریا کمیٹی کے ڈی وی سی ایم دلیپ بیڈجا اور دیگر مسلح ماؤ وادیوں کی موجودگی کی خبر تھی