چھتیس گڑھ: بیجاپور میں انکاونٹر ، 2 ماؤنواز ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2025
چھتیس گڑھ: بیجاپور میں انکاونٹر ، 2 ماؤنواز ہلاک
چھتیس گڑھ: بیجاپور میں انکاونٹر ، 2 ماؤنواز ہلاک

 



بیجاپور (چھتیس گڑھ) حکام نے جمعہ کو بتایا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران دو نکسلائٹس (ماؤنواز) ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد .303 رائفل، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر ہتھیاربرآمد کیے گئے۔حکام نے درست مقام ظاہر نہیں کیا لیکن بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع بیجاپور کے جنوب مغربی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

اس سے ایک روز قبل جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے 10 نکسلائٹس کو ہلاک کیا تھا، جن میں سینئر کمانڈر اور سنٹرل کمیٹی(CC) کا رکن منوج بھی شامل تھا۔علاقے سے 10 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔جمعرات کو رائے پور رینج کے انسپکٹر جنرل(IG) امریش مشرا نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور نکسلائٹس کے درمیان گیریاباندھ میں تصادم جاری ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے۔ امکان ہے کہ کچھ نکسلائٹس مارے جا چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے بھی سیکورٹی فورسز کی اس مشترکہ کارروائی کو سراہا جس میں ایک کروڑ روپے انعام یافتہ کمانڈر سمیت 10 نکسلائٹس مارے گئے۔ انہوں نے حکام کو "بہترین اور صبر و تحمل کے ساتھ کی گئی کارروائی" پر مبارکباد دی۔

نائب وزیر اعلیٰ نےANI کو بتایا کہ یہ ایک شاندار آپریشن تھا۔ یہCRPF کے کوبرا کمانڈوز، چھتیس گڑھ پولیس اورDRG کی مشترکہ کارروائی تھی جو انتہائی صبر و تحمل سے کی گئی۔ آپریشن دو دن تک جاری رہا۔ اس تصادم میں تمام نکسلائٹس مارے گئے۔ ایک کروڑ روپے انعام یافتہ نکسل بھی مارا گیا، اس کے ساتھ نو دیگر نکسلائٹس بھی ہلاک ہوئے۔جمعہ کی صبح بھی وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی، اور گیریاباندھ کی اسپیشل فورسزE-30، STF اور کوبراموقع پر موجود ہیں۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں سیکورٹی فورسز نے کانکر-نرائن پور بارڈر علاقے میں ایک نکسل کو ہلاک کیا۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک شدہ نکسل PLGA ملٹری کمپنی 05 کا رکن تھا جس کے سر پر 8 لاکھ روپے انعام تھا۔