رائے پور، 16 مئی (پی ٹی آئی) – چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع موہلا-مانپور-امباگرھ چوکی کے دور افتادہ اور گھنے جنگلات و پہاڑوں میں گھرے سترہ دیہاتوں کو پہلی بار بجلی کے مرکزی گرڈ سے جوڑا گیا ہے، حکام نے جمعہ کو بتایا کہ تقریباً 540 خاندانوں کو اس بجلی کاری سے فائدہ حاصل ہوگا، جسے "مکھیا منتری مجراٹولا وِدیوَتیکرن یوجنا" کے تحت 3 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔مشکل جغرافیائی حالات اور نکسلی خطرات کے باعث ان علاقوں تک پہنچنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ان دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی دینا کسی مشن سے کم نہ تھا۔ان دیہاتوں میں پہلے شمسی توانائی (سولر پاور) کے ذریعے بلب روشن کیے جاتے تھے، لیکن مرمت کے مسائل پیش آتے تھے۔ حکام نے بتایا کہ کئی دیہاتوں میں سولر پینل چوری ہو گئے تھے، جس کے باعث بچوں کو مٹی کے تیل کے چراغ کے نیچے پڑھنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا۔
جب ان دیہاتوں کو حال ہی میں پاور گرڈ سے جوڑا گیا تو وہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی —
دیہاتوں کے نام یہ ہیں:
کٹولجھورا، کٹاپار، بوندرا، بکمارکا، سمبلپور، گٹے گاہن، پوگڈا، اماکوڈو، پیٹیمیٹا، ٹیٹیکاسا، کندلکل، رائمنہورا، نینگوڑا، میٹاتوڈکے، کوہکٹولا، ایڈاسمیٹا اور کنجاکنہار ۔بیان میں کہا گیا: کہ کچھ دیہاتوں میں بچوں نے رقص کیا، جبکہ کچھ میں بوڑھوں نے پٹاخے چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا، کیونکہ یہ وہ لمحہ تھا جس کا **انہوں نے دہائیوں سے انتظار کیا تھا۔ان 17 دیہاتوں کے 540 خاندانوں میں سے 275 کو اب تک بجلی کے کنکشن دیے جا چکے ہیں۔ باقی گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے، ایک اہلکار نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت، ٹیٹیکاسا میں 25 KVA ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 45 کلومیٹر لمبی 11KV لائن بچھائی گئی، 87 لو-پریشر کھمبے اور 17 ٹرانسفارمر نصب کیے گئے، ایک کہ سرکاری بجلی کمپنی کے اہلکار نے بتایا کہ فارسٹ ڈپارٹمنٹ سے این او سی حاصل کرنا اور ان دور دراز دیہاتوں تک آلات کی ترسیل ایک بڑا چیلنج تھا، لیکن ٹیکنیکل ٹیم کی محنت سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا سکا۔اہلکار نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انتہائی حساس علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ جلد ہی علاقے کے دیگر دیہاتوں کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔ضلع موہلا-مانپور-امباگرھ چوکی، جو ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ریاست کے نکسل متاثرہ بستر علاقے اور مہاراشٹر کے ضلع گڑھچیرولی کی سرحد سے متصل ہے۔