مرکزاپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتا ہے: ملیکارجن کھرگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-12-2021
مرکزاپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتا ہے: ملیکارجن کھرگے
مرکزاپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتا ہے: ملیکارجن کھرگے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

یہ اجلاس پارلیمنٹ کی کارروائی میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اگر صرف 4 پارٹیوں کو بلا کر تمام اپوزیشن لیڈروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا تو کیا پیغام جائے گا؟

یہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے کی سازش ہے۔ ہم نے آل پارٹی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا ہے۔

مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ معطل ممبران پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے۔

اس لیے ہم معطل پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کر کے اس کا حل نکالنا چاہتے تھے۔

آپ یوم آئین کا بائیکاٹ کریں، لوگ آپ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اب سمجھ لیں۔ بائیکاٹ کی یہ نئی روایت کیا ہے؟