مرکز ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے خلاف: سپریم کورٹ میں حلف نامہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2023
مرکز ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے خلاف: سپریم کورٹ میں حلف نامہ
مرکز ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے خلاف: سپریم کورٹ میں حلف نامہ

 

نیو دہلی: مرکزی حکومت نے ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کی مخالفت کی ہے۔ مرکز نے اتوار کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے حلف نامہ داخل کیا۔ سپریم کورٹ پیر کو ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت کے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس کے حق میں نہیں ہے۔

مرکز نے اتوار کو عدالت میں 56 صفحات کا حلف نامہ داخل کیا۔ اس میں کہا گیا کہ ہم جنس کی شادی ہندوستانی روایت کے مطابق نہیں ہے۔ یہ میاں بیوی اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے تصور سے میل نہیں کھاتا۔ حلف نامے میں معاشرے کی موجودہ حالت کا بھی ذکر ہے۔ مرکز نے کہا- موجودہ دور میں سماج میں کئی طرح کی شادیاں یا رشتے اپنائے جا رہے ہیں۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے

سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی سے متعلق درخواستوں کو اپنے پاس منتقل کر دیا اس سے قبل سپریم کورٹ نے اس معاملے سے متعلق دہلی سمیت مختلف ہائی کورٹس میں دائر تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا تھا۔ 6 جنوری کو عدالت نے اس معاملے سے متعلق تمام درخواستوں کو خود منتقل کر دیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے۔ بی۔ پیرڈی والا کی بنچ اس معاملے کی سماعت پیر کو کرے گی۔