سی بی ایس ای 12ویں جماعت کے نتائج کا 31 جولائی تک ہوگااعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
سی بی ایس ای
سی بی ایس ای

 

 

 نئی دہلی :سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا فیصلہ کلاس 10 (30فیصد ویٹیج) ، کلاس 11 اور کلاس 12 (40فیصد ویٹیج) میں کارکردگی پر کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای 12 ویں کے نتائج کے لئے 10 ویں ، 11 ویں اور 12 ویں نمبروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی بی ایس ای کے 13 رکنی پینل نے30:30:40 فیصد کے تناسب میں دسویں ، 11 ویں اور 12 ویں کے نمبروں کو شامل کرکے نتائج کے اعلان کی تیاری پراتفاق رائے کا اظہارکیاہے۔

بورڈ کے پینل نے کورٹ کو بتایا کہ بورڈ31جولائی تک 12ویں جماعت کے نتائج جاری کرسکتاہے۔ تشخیصی معیار کے فیصلے کے لئے قائم کردہ پینل کے ایک ممبر نے بتایا کہ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام چلائے جانے والے نواودلیہ ، سی بی ایس ای، وابستہ اسکولوں اور دیگر اسکولوں سے بات چیت کی ہے۔

یہ بات منظرعام پر آئی کہ اس بار 12 واں بیچ مکمل طور پر آن لائن ہوگیا ہے۔ تو بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہے۔ عام حالات میں کلاسزکاانعقاد نہیں کیاگیا ہے اور تشخیص مکمل طورپرنہیں کیاگیاہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ نظام کے ذریعے جو طلباء نمبروں یا گریڈنگ سے مطمئن نہیں ہیں وہ امتحانات میں حاضر ہوکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور اپنے نمبروں کو بہتر کرسکتے ہیں۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہوتی جاتی کمیٹی 12 ویں کو زیادہ ترجیح دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ مجموعی طورپر ، 10 ویں 11 ویں کو 30-30فیصد ویٹیج اور 12 ویں کو 40 فیصد دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسکول کی تاریخی کارکردگی کو گذشتہ تین سالوں کے بورڈ امتحانات میں بہترین مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ، اسکول کے ذریعہ 2020-22021 تک کے جائزوں کے اعتدال کے لئے ایک حوالہ کے طور پرلیا جائے گا۔