سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے موخر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
سب کو سکون ملا
سب کو سکون ملا

 

سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے امتحانات منسوخ، 12ویں کے موخر، وزارت تعلیم کا اعلان مرکزی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کیا جاتا ہے جبکہ بارہویں جماعت کے امتحالات کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔ 10ویں جماعت کے بچوں کو اگلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی، جبکہ 12ویں کے امتحانات بعد میں کرائے جائیں گے۔ بورٹ کی جانب سے یکم جون کو صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ دریں اثنا، وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے اے این آئی کو بتایادسویں جماعت کے طلبا انٹرنل اسیسمنٹ کی بنیاد پر پروموٹ کئے جائیں گے۔ اگر بچے اسیسمنٹ سے مطمئن نہیں ہوتے تو حالات معلوم پر آنے کے بعد وہ امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ کورونا وائرسکی نئی لہر نے ایک بار پھر سب کو ایڑیوں کے بل کھڑا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔جس کے سبب سی بی ایس ای امتحانات کو موخر کرنے کے مطالبات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی سہ پہر وزیر تعلیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کی تھی۔ یہ اجلاس دوپہر 12 بجے منعقد ہوا۔ یاد رہے کہ ملک میں شدید ہوتے کورونا بحران کے درمیان کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، رہنماؤں نے امتحانات منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ملک میں تقریباً 30 لاکھ بچوں کو سی بی ایس ای کے امتحانات میں بیٹھنا تھا۔ گذشتہ روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی پریس کانفرنس کے دوران امتحانات کو موخر کرنے کا مطالبہ کر چکے تھے۔ وہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی امتحانات کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ کورونا کے دور میں بچوں نے کی پڑھائی آن لائن طریقہ سے ہوئی تھی، درمیان میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر ضرور بچے کچھ دن اسکول جا سکے تھے۔ لیکن اب جب امتحان سر پر ہیں، تو کورونا کی صورت حال پھر بے قابو ہو رہی ہے۔ متعدد ریاستوں نے اپنے بورڈ امتحانات موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں مرکز پر دباؤ تھا کہ وہ سی بی ایس ای امتحانات ملتوی کر دے۔