بی جے پی کونسلر سمیت تین افراد پر مقدمہ درج

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2026
بی جے پی کونسلر سمیت تین افراد پر مقدمہ درج
بی جے پی کونسلر سمیت تین افراد پر مقدمہ درج

 



ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں پولیس نے بی جے پی کے ایک کونسلر اور دو دیگر افراد کے خلاف مہاڈ میونسپل کونسل کے چیف افسر پر ان کے دفتر کے اندر مبینہ حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ملزمان کی شناخت بی جے پی کونسلر سورج بامنے، راکیش پاٹل اور ساگر سروے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب چیف افسر دھننجے سداشیو کولیکر میونسپل کونسل کی انتظامی عمارت میں واقع اپنے دفتر میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران تینوں افراد مبینہ طور پر کونسل کے ایک وارڈ سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے ان کے دفتر میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں فریقوں میں تلخ کلامی ہوئی، جو بعد میں مبینہ طور پر جسمانی حملے میں تبدیل ہو گئی۔ واقعے میں کولیکر زخمی ہوگئے، جنہیں علاج اور طبی معائنے کے لیے مہاڈ دیہی اسپتال منتقل کیا گیا۔ چیف افسر کی شکایت کی بنیاد پر مہاڈ سٹی پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف ہندوستانی نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اپنی شکایت میں کولیکر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے نہ صرف ان پر حملہ کیا بلکہ انہیں گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔