کینیڈا بھی خالصتانی دہشت گردوں کو قانونی طور پر دہشت گرد قرار دے: ہندوستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2022
کینیڈا بھی خالصتانی دہشت گردوں کو قانونی طور پر دہشت گرد قرار دے: ہندوستان
کینیڈا بھی خالصتانی دہشت گردوں کو قانونی طور پر دہشت گرد قرار دے: ہندوستان

 

 

نئی دہلی:  ہندوستان نے جمعرات کو کینیڈا میں خالصتانی ریفرنڈم کے انعقاد پر اپنے اعتراضات کو دہرایا اور کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں جن لوگوں کو خالصتانی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے انہیں کینیڈا کے قانون کے تحت بھی دہشت گرد اعلان کیا جائے

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں باقاعدہ بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان نے انتہا پسند عناصر کی طرف سے کرائے جانے والے خالصتانی ریفرنڈم کے بارے میں ہندستان کا موقف کینیڈین حکومت کو پہنچا دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ اس پر ملک میں ماضی میں تشدد کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور اس سے وابستہ افراد کو دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔

مسٹر باگچی نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی خودمختاری کا احترام کرتی ہے اور اس ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کرے گی لیکن ایک دوست ملک میں انتہا پسند عناصر کی طرف سے ہندوستان مخالف سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینا انتہائی قابل اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مانتا ہے کہ ہندوستانی قانون میں جن لوگوں کو خالصتانی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ انہیں کینیڈین قانون کے تحت بھی دہشت گرد قرار دیا جائے۔ یواین اائی۔ م ع۔