کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ نہیں دے سکتے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
سپریم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ
سپریم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ

 

 

نئی دہلی

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی مجبوریوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے کووڈ سے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے بطور معاوضہ رقم نہیں دی جاسکتی ہے۔

کووڈ سے مرنے والوں کے کنبہ کو چار چار لاکھ روپے معاوضے کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے پر مرکزی حکومت نے بھی حلف نامہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی رقم بطور معاوضہ نہیں دے سکتی ہے۔

مرکز نے کہا ہے کہ معاشی مجبوریوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے رشتہ داروں کو معاوضے کی رقم ادا نہیں کی جاسکتی ہے۔ مرکز کے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لوحقین کو اگر چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا تو ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کی ساری رقم اسی میں ہی خرچ ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ میں دیئے گئے حلف نامے میں مرکز نے مزید کہا ہے کہ مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ضرورت مند افراد کے لیے بہت بڑی رقم پہلے سے ہی خرچ کر رہی ہے اور سرکار کا مالی خرچ پہلے سے کافی زیادہ ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرکز نے واضح کیا کہ اس نے پہلے ہی ادائیگی کردی ہے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے متعدد اقدامات بھی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )