جموں
جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے پہلے 50 دنوں کے دوران نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت 176 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 202 ملزمان کو گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے منگل کو بتایا۔
جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوگندر سنگھ نے کہا کہ خفیہ معلومات کے حصول، قانونی کارروائی، عوامی شمولیت اور سخت نفاذ کے امتزاج کے باعث منشیات کے خلاف “زیرو ٹالرنس” پالیسی کے تحت نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ “نشہ مکت جموں و کشمیر مہم” کے تحت اس عرصے میں 16.60 کروڑ روپے مالیت کی 5.533 کلوگرام ہیروئن (چِٹّہ) برآمد کی گئی۔
مزید برآں تقریباً 87 ہزار روپے مالیت کی 3.250 کلوگرام ڈوڈہ پوسٹ، 8.78 لاکھ روپے مالیت کی 29.267 کلوگرام گانجہ اور تقریباً 27 ہزار روپے مالیت کی 1 کلوگرام افیون بھی ضبط کی گئی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے کے سلسلے میں ایک بدنام اسمگلر کو پی آئی ٹی-این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔