اگر آپ کو ہندو کہلوانے میں مسئلہ ہے تو خود کو بھارتیہ کہیں- بھاگوت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2025
اگر آپ کو ہندو کہلوانے میں مسئلہ ہے تو خود کو بھارتیہ کہیں- بھاگوت
اگر آپ کو ہندو کہلوانے میں مسئلہ ہے تو خود کو بھارتیہ کہیں- بھاگوت

 



 ناگپور (مہاراشٹر)، 2 اکتوبر (اے این آئی)

 راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو کہا کہ بھارت کے پڑوسی ممالک میں عوامی غصے کے پرتشدد دھماکوں کے نتیجے میں حکومتوں کا گرجانا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معاشرے کو صرف جمہوری ذرائع سے ہی بدلا جا سکتا ہے۔بھاگوت نے کہا کہ عوامی بے اطمینانی کی فوری اور قدرتی وجوہات حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ اور اہل، عوام دوست منتظمین کی کمی ہے۔ناگپور میں آر ایس ایس کی سالانہ وجے دشمی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور حال ہی میں نیپال میں جن زیڈ بغاوت کے نتیجے میں ہونے والی حکومتوں کی تبدیلی کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا بھارت میں بھی اس قسم کی بدامنی پیدا کرنے والی طاقتیں اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سرگرم ہیں۔ عوامی بے اطمینانی کی قدرتی اور فوری وجوہات حکومت اور سماج کے درمیانdisconnect اور اہل و عوامی مفاد رکھنے والے منتظمین کی کمی ہے۔ تاہم پرتشدد دھماکوں میں وہ قوت نہیں ہے کہ وہ مطلوبہ تبدیلی لا سکیں۔بھاگوت نے کہا کہ ایسا تغیر صرف جمہوری ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پرتشدد حالات میں عالمی طاقتیں اکثر اپنے کھیل کھیلنے کے مواقع ڈھونڈتی ہیں۔

بھاگوت نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں سے ثقافت اور عوامی رشتوں کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا"ایک طرح سے وہ ہمارے ہی خاندان کا حصہ ہیں۔ ان ممالک میں امن، استحکام، خوشحالی اور راحت و بہبود کو یقینی بنانا ہماری فطری وابستگی سے پیدا ہونے والی ضرورت ہے، جو صرف اپنے مفادات کے تحفظ سے کہیں آگے ہے۔

انہوں نے پاہلگام کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے ہندو عقیدے کے بارے میں پوچھنے کے بعد 26 بھارتی سیاحوں کو قتل کر دیا، جس پر حکومت نے بھرپور جواب دیا۔

بھاگوت نے کہاہم نے ملک کی قیادت کے عزم، مسلح افواج کی بہادری اور جنگی تیاری، اور ہمارے معاشرے کی یکجہتی اور عزم کے دل خوش کن مناظر دیکھے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی واضح ہوئی کہ سب کے ساتھ دوستی کی پالیسی اور جذبہ رکھتے ہوئے ہمیں زیادہ سے زیادہ چوکس رہنا ہوگا اور اپنی سکیورٹی کی صلاحیتوں کو مزید ترقی دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر دیگر ممالک کے ردِ عمل نے ظاہر کیا کہ بھارت کے حقیقی دوست کون ہیں اور کون کس حد تک اس کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔

نکسلائٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ انہوں نے استحصال، ناانصافی اور بعض علاقوں میں ترقی کی کمی کا فائدہ اٹھایا، لیکن اب یہ رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا ان علاقوں میں انصاف، ترقی، نیک نیتی، ہمدردی اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو وجے دشمی کے موقع پر اپنے خطاب میں امریکہ کی نافذ کردہ ٹیرف پالیسی پر تنقید کی اور سواتنترتا و خود کفالت پر زور دیتے ہوئے "سودیشی" اپنانے کی اپیل کی۔

موہن بھاگوت نے کہا"امریکہ نے جو نئی ٹیرف پالیسی نافذ کی ہے وہ صرف اپنے مفاد کے پیش نظر کی گئی ہے، لیکن اس سے دنیا کے باقی ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا کا نظام ایک دوسرے پر انحصار کے ساتھ چلتا ہے، یہی تعلقات کی بنیاد ہے۔ کوئی بھی ملک تنہا نہیں جی سکتا۔ البتہ یہ انحصار مجبوری میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں سودیشی پر بھروسہ کرنا ہوگا اور خود کفیل بننے پر توجہ دینی ہوگی، ساتھ ہی دوستانہ ممالک کے ساتھ اپنی مرضی سے اور بغیر کسی مجبوری کے سفارتی تعلقات قائم رکھنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا کی نظریں آج بھارت پر ہیں کہ وہ عالمی مسائل کا حل فراہم کرے۔ کائنات چاہتی ہے کہ بھارت مثال قائم کرے اور دنیا کو راستہ دکھائے۔"

آر ایس ایس چیف نے بھارت کی انوکھی تنوع پسندی (diversity) کو بھی نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ اس تنوع کو تفریق میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا جب بھی کوئی غیر ملکی نظریہ بھارت آیا، ہم نے اسے اپنا لیا۔ ہم دنیا کے تنوع کو قبول کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے ملک میں اس تنوع کو اختلافات میں بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ہمیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری باتوں سے کسی مذہب یا عقیدے کی توہین نہ ہو۔ ایک کثیرالمذہبی سماج میں بعض اوقات شور یا اختلاف پیدا ہوسکتا ہے، لیکن اس کے باوجود قانون، اصول اور ہم آہنگی کو مجروح نہیں ہونا چاہیے۔ قانون کو ہاتھ میں لینا، سڑکوں پر اتر آنا اور تشدد یا غنڈہ گردی کرنا درست نہیں۔ کسی مخصوص طبقے کو اکسانا اور طاقت کا مظاہرہ کرنا سب سوچی سمجھی سازشیں ہیں۔"موہن بھاگوت نے وجے دشمی تقریر میں مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش پر بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا"گاندھی جی آزادی کی جدوجہد کے عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد بھارت کے جس نظریہ پر مبنی مستقبل کی تعمیر کا تصور رکھتے تھے، اس میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش پر بھی یادگار الفاظ کہے اور انہیں سادگی، عاجزی، دیانت اور عزم کی علامت قرار دیا۔"شاستری جی نے اپنی زندگی قوم کے نام وقف کی۔ وہ خدمت اور ایثار کی حقیقی مثال تھے۔ یہ سب لوگ ہمارے لیے رہنمائے راہ ہیں۔ وہ ہمیں سکھاتے ہیں کہ انسان کس طرح حقیقی معنوں میں انسان بن سکتا ہے اور زندگی کو کس طرح گزارنا چاہیے۔

پہلگام دہشت گرد حملے میں 26 بے گناہوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ حکومت اور فوج نے بروقت اور بہادری سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا "ہمارے دشمنوں نے سرحد پار سے آکر مذہب پوچھ کر 26 ہندوستانیوں کو شہید کیا۔ ملک سوگوار تھا لیکن حکومت کی پختہ قیادت، فوج کی شجاعت اور عوامی اتحاد نے ایک مثالی ماحول پیدا کیا۔ اس کارروائی کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے اپنا کردار ادا کیا اور ہمارے حقیقی دوست سامنے آئے۔ ملک کے اندر بھی غیر آئینی عناصر ہیں جو انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔"

اس موقع پر آر ایس ایس نے ناگپور میں وجے دشمی تقریب اور سنگھ کی صد سالہ تقریبات منائیں۔ اس موقع پر سنگھ کی دعائیہ رسم بھی ادا کی گئی جس میں موہن بھاگوت، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند تھے۔ اس موقع پر ہندوستان اور بیرونِ ملک کی کئی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔موہن بھاگوت نے جمعرات کو اپنی سالانہ وجے دشمی تقریر میں پڑوسی ممالک میں بڑھتی ہوئی بے چینی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور حال ہی میں نیپال میں عوامی غصے کے نتیجے میں حکومتوں کی تبدیلی بھارت کے لیے بھی فکر کا باعث ہے۔

بھاگوت نے کہا:"گزشتہ برسوں میں ہمارے پڑوسی ممالک میں نمایاں ہلچل دیکھی گئی ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور سب سے حالیہ نیپال میں عوامی غصے کے پرتشدد اظہار کے باعث حکومت کی تبدیلی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایسی قوتیں بھارت کے اندر اور باہر بھی سرگرم ہیں۔ عوامی بے اطمینانی کی بنیادی وجہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے اور عوام دوست منتظمین کی کمی ہے۔ تاہم، پرتشدد طریقے مطلوبہ تبدیلی لانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ معاشرہ صرف جمہوری ذرائع سے ہی ایسی تبدیلی لا سکتا ہے۔ بصورت دیگر ایسی پرتشدد فضا میں بڑی عالمی طاقتیں اپنے کھیل کھیلنے کے مواقع تلاش کرتی ہیں۔ یہ پڑوسی ممالک بھارت کے ساتھ ثقافتی اور صدیوں پرانے رشتوں کی بنیاد پر جڑے ہیں۔ ایک لحاظ سے یہ ہمارے اپنے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی محض ہمارے مفادات کے تحفظ کی خاطر نہیں بلکہ قدرتی رشتہ داری کے باعث بھی ضروری ہے۔"

 

نکسل تحریک اور حکومت کے اقدامات

بھاگوت نے نکسل تحریک کو قابو میں لانے پر حکومت کی کوششوں کی تعریف کی، تاہم زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں انصاف، ترقی اور ہم آہنگی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا"نکسل تحریک بڑی حد تک حکومت کے سخت اقدامات اور عوام میں ان کے نظریے کی کھوکھلا پن اور سفاکیت کے احساس کے باعث قابو میں آ گئی ہے۔ لیکن اس تحریک کی جڑیں استحصال، ناانصافی، ترقی کی کمی اور انتظامیہ کی بے حسی میں تھیں۔ اب جبکہ یہ رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں، ضروری ہے کہ ایک جامع منصوبہ بنایا جائے تاکہ انصاف، ترقی، خیرسگالی، ہمدردی اور ہم آہنگی قائم ہو سکے۔"

سائنسی ترقی اور عالمی مسائل

آر ایس ایس سربراہ نے سائنسی ترقی اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ انسان ان تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی تباہی، سماجی اور خاندانی رشتوں کی کمزوری اور دشمنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔"سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کو آسان تو بنایا ہے لیکن انسان اس کے مطابق ڈھلنے میں پیچھے ہے۔ اس فرق کے باعث عام لوگ مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر میں جنگیں، تنازعات، ماحولیاتی تباہ کاریاں، سماجی و خاندانی رشتوں کی کمزوری اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مسائل کے حل کی کوششیں ہوئیں لیکن ناکام رہیں۔ دنیا ان قوتوں کی زد میں ہے جو ثقافت، ایمان اور روایت جیسے تمام رشتوں کو توڑنے میں ہی حل دیکھتی ہیں۔ بھارت بھی ان حالات سے گزر رہا ہے، لیکن دنیا بھارتی فلسفے پر مبنی حل کی منتظر ہے۔"

ماحولیاتی بحران اور تنبیہ

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور "مادیت پر مبنی ترقیاتی ماڈل" کے خطرناک اثرات پر بھی خبردار کیا۔ بھاگوت نے کہا کہ پچھلے 3-4 برسوں میں بھارت میں بے قاعدہ بارش، زمین کھسکنے اور ہمالیہ کے گلیشیئرز کے خشک ہونے کے واقعات بڑھے ہیں۔"جنوب مغربی ایشیا کی پوری آبی سپلائی ہمالیہ سے آتی ہے۔ لہٰذا ہمالیہ میں پیش آنے والی یہ آفات بھارت اور پورے جنوبی ایشیا کے لیے تنبیہ ہیں۔"

جشن اور تقریبات

وجے دشمی کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس کی 100ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ کارکنان نے "سنگھ پرارتھنا" پڑھی اور اس موقع پر یونین وزیر نتن گڈکری، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر معززین موجود تھے۔سابق صدر رام ناتھ کووند اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی