کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
عالمی یومِ ماحولیات پر ملک کی عظیم الشان اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے عہدیداران ،اساتذہ ومنتظمہ کمیٹی نےمرکز کے ثقافتی وماحولیاتی ڈائیریکوریٹ کے زیر اہتمام شجر کاری اور اراکین کے درمیان پھل دار درختوں کے پودے تقسیم کئے گئے ۔اس اقدام کا مقصد عملے میں پھل دار درختوں، تجارتی فصلوں اور سایہ دار پودوں کی کاشت اور نگہداشت کو فروغ دینا، نیز ماحولیاتی شعور اور پائیدار طرزِ زندگی کو مستحکم کرنا ہے۔
اس موقع پر منعقدہ شجر کاری گرام کا افتتاح مرکز کے ڈائریکٹر اور ایس ایس ایف کے قومی صدر مولانا عبید اللہ ثقافی نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پانی ،ہوا،مٹی اور توانائی ہماری قیمتی وسائل ہیں ،انکا درست استعمال کرنا اور ضائع ہونے سے بچانا بیحد ضروری ہے ۔ثقافی نے کہاکہ کچرا کم کریں ،ری سائکل پر توجہ دیں اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرکے ماحول کو آلودگی سے بچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ سر سبز وشاداب صاف خوشگوار ماحول کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہاکہ زمین کو آلودگی،جنگلات کی کٹائی ،موسمیاتی تبدیلی ودیگر خطرات سے بچانے کیلئے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہوگا ۔
اس موقع پر تقریباً ایک سو معیاری پودے تقسیم کیے گئے جن میں آم کی مختلف اقسام، مقامی و بیرونی پھل دار درخت، نیز لونگ اور کالی مرچ جیسی تجارتی فصلوں کے پودے شامل تھے۔تقریب میں مرکز کے ڈائریکٹر بورڈ کے اراکین اور عملے کے متعدد افراد نے شرکت کی۔
فوٹو کیپشن :عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر کالی کٹ مرکز میں منعقدہ پروگرام کے دوران سی پی عبید اللہ ثقافی مرکز عملے میں مختلف پھل دار درختوں کے پودے کی تقسیم کرتے ہوئے -----