چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 10-11-2025
چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات
چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات

 



 نئی دہلی: چھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ کی جائے گی۔

جموں و کشمیر:
بڈگام میں ضمنی انتخاب عمر عبداللہ کے استعفیٰ کے بعد ہو رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور بی جے پی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ نگروٹہ میں این سی کی شمیم بیگم، بی جے پی کی دیویانی رانا اور نیشنل پینتھرس پارٹی کے ہرش دیو سنگھ کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہ نشست بی جے پی کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

راجستھان:
باران ضلع کی انتا اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب بی جے پی کے کنور لال مینا کی نااہلی کے بعد ہو رہا ہے۔ کانگریس نے پرمود جین بھیا کو میدان میں اتارا ہے جبکہ بی جے پی نے مورپال سمن کو امیدوار بنایا ہے۔

جھارکھنڈ:
گھاتشیلا اسمبلی حلقہ میں جے ایم ایم کے رکن اسمبلی رام داس سورین کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ ان کے بیٹے سومیش سورین جے ایم ایم امیدوار ہیں، جن کا مقابلہ بی جے پی کے بابولال سورین اور جھارکھنڈ لوکتنترک کرانتی مورچہ کے رامداس مرمو سے ہے۔

تلنگانہ:
جوبلی ہلز کی نشست بی آر ایس کے رکن اسمبلی ماگانتی گوپیناتھ کی موت کے بعد خالی ہوئی۔ بی آر ایس نے ان کی اہلیہ سونیتا کو امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کے امیدوار وی نوین یادو اور بی جے پی کے لنکالا دیپک ریڈی بھی میدان میں ہیں۔

پنجاب:
تارن تارن سیٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کشمیری سنگھ سوہل کی وفات کے بعد خالی ہوئی۔ اے اے پی کے ہرمیندر سنگھ سندھو، اکالی دل کی سکھویندر کور رندھاوا، بی جے پی کے ہرجیت سنگھ سندھو اور کانگریس کے کرن بیر سنگھ برج کے درمیان مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پولیس افسر کے انتخاب میں مداخلت پر معطلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

میزورم:
ڈمپا حلقہ میں کل 21 ہزار 3 ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ کانگریس نے جان روتلوئنگلیانا، بی جے پی نے لالمنگتھنگا، زیڈ پی ایم نے ونلال سیلووا اور ایم این ایف نے آر للتھنگلیانا کو امیدوار بنایا ہے۔

اڑیسہ:
نواپاڑا سیٹ بی جے ڈی کے راجندر دھولاکیا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔ بی جے ڈی کی سنیہانگنی چھوریا، بی جے پی کے جے دھولاکیا اور کانگریس کے گھاسی رام ماجھی کے درمیان مقابلہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے بی جے پی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

مختصر یہ کہ کشمیر سے لے کر میزورم تک ضمنی انتخابات کا میدان گرم ہے اور سب کی نظریں اب 14 نومبر کے نتائج پر ہیں۔