بدھ پورنیما :ورچوئل ویسک گلوبل تقریب میں وزیراعظم کریں گے خطاب

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
مودی کا خطاب
مودی کا خطاب

 



 

نئی دہلی:وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی ، کل بدھ 26 مئی 2021 کو بدھ پورنیما کے موقع پر صبح 9 بجکر 45 منٹ پر ورچوئل ویسک گلوبل تقریب میں کلیدی خطاب کریں گے۔اس تقریب کا اہتمام وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے اشتراک سےکیاہے۔ اس میں دنیا بھر کی بدھ مت کے تمام انجمنوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ تقریب سے دنیا بھر کے 50 سے زیادہ ممتاز بدھ مذہبی رہنما خطاب کریں گے۔