بجٹ معیشت میں استحکام لائے گا: سیتا رمن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-02-2022
بجٹ معیشت میں استحکام لائے گا: سیتا رمن
بجٹ معیشت میں استحکام لائے گا: سیتا رمن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا جواب دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کورونا کے اثر سے نکل رہی ہے۔ ہماری حکومت کا سارا زور ملک کی معاشی ترقی پر ہے۔ اس بجٹ سے معیشت میں استحکام آئے گا۔ ترقی کے لیے 25 سال کا روڈ میپ ضروری ہے۔ اس سے پہلے صرف ایک خاندان کو فائدہ ملتا تھا۔ اب نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ہیں۔ ملک میں 20 سے زیادہ اسٹارٹ اپ یونیکورنز بنائے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کے لیے بہتر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے 25 سال کا روڈ میپ ضروری ہے۔ ہمارا سارا زور معاشی ترقی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 20 سے زائد اسٹارٹ اپ یونی کارنز بنائے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دی گئی ہے۔

اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ ملک میں جس طاقت کے ساتھ اسٹارٹ اپ آرہے ہیں وہ دنیا میں کہیں نہیں ہوئے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر ہمارے پاس کوئی وژن نہیں ہے تو ہمیں اسی طرح بھگتنا پڑے گا جیسا کہ 70 سالوں میں ہمیں بھگتنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ ملک میں کوئی دوسرا ویژن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جی ڈی پی میں 9.57 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا لیکن سپلائی سائیڈ میں خلل کے باوجود ہندوستان کی سی پی آئی افراط زر اب 6.2 فیصد ہے، اس کے ساتھ ہی بجٹ سیشن 2022 کا پہلا حصہ آج ختم ہو گیا ہے۔

راجیہ سبھا کی کارروائی 14 مارچ 2022 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے قبل جمعرات کو انہوں نے لوک سبھا میں بجٹ پر جواب دیا تھا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یکم فروری کو پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیا تھا۔