برطانوی شہری آئی جی آئی ایئرپورٹ کے امیگریشن ایریا سے فرار، پولیس نےکی تلاش شروع

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2025
برطانوی شہری آئی جی آئی ایئرپورٹ کے امیگریشن ایریا سے فرار، پولیس نےکی  تلاش شروع
برطانوی شہری آئی جی آئی ایئرپورٹ کے امیگریشن ایریا سے فرار، پولیس نےکی تلاش شروع

 



 نئی دہلی،: اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ پر ایک بڑی سکیورٹی خامی سامنے آئی ہے، جہاں بینکاک سے آنے والا ایک برطانوی شہری امیگریشن ایریا سے فرار ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 28 اکتوبر کو پیش آیا، جب فِٹز پیٹرک نامی برطانوی شہری، پاسپورٹ نمبر 55819** کے ساتھ، ایئر انڈیا کی پرواز AI 333 کے ذریعے بینکاک سے نئی دہلی پہنچا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متعلقہ ایئرلائن کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فرار شخص کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تکنیکی اور انسانی معلومات کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر مبینہ طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر بغیر رسمی کارروائی مکمل کیے محدود علاقے سے باہر نکل گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ وہ آمد کے زون کے کسی غیر محفوظ حصے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کی صبح دہلی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث کم از کم 100 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے تازہ معلومات حاصل کریں۔

دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا، ’’اے ٹی سی سسٹم میں تکنیکی مسئلے کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ہماری ٹیم اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم مسافروں سے ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔‘‘

بعد ازاں ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ سمیت کئی ایئرلائنز نے مسافروں کو ممکنہ تاخیر سے متعلق الرٹ جاری کیے۔