کجریوال کی جان کو خطرہ : سسودیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-03-2022
کجریوال کی جان کو خطرہ : سسودیا
کجریوال کی جان کو خطرہ : سسودیا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

نئی دہلی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر سماج دشمن عناصر نے حملہ کیا جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی بیریئرس کو نقصان پہنچا۔

منیش سیسودیا نے ٹویٹ کیاکہ دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کے گھر پر حملہ کرنے والے سماج دشمن عناصر نے سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی بیریئرس کو توڑ دیا ہے۔

گیٹ پر لگائے گئے بوم بیریئر بھی توڑے گئے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے مسٹر کیجریوال کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے۔

 

  انہوں نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی کے غنڈے وزیر اعلی کیجریوال کے گھر پر توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ بی جے پی کی پولس انہیں روکنے کے بجائے گھر کے دروازے تک لے آئی۔

واضح ر ہے کہ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے کارکنان مسٹر کیجریوال کے 'دی کشمیر فائلز پر بیان کے خلاف ان کی رہائش گاہ پر احتجاج کر رہے تھے۔

بی جے وائی ایم کے قومی سکریٹری تاجندر پال سنگھ بگا نے منگل کے روز ٹویٹر پر مظاہرے کی اطلاع دی ہے۔