نئی دہلی
بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے چھ ریاستوں سے نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی اس فہرست میں قومی صدر نتن نوین کا نام بھی شامل ہے، جنہیں بہار سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ نتن نوین کے علاوہ شیویش کمار کو بھی بہار سے راجیہ سبھا کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
بی جے پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آسام سے تیراش گووالا اور جوگین موہن، چھتیس گڑھ سے لکشمی ورما، ہریانہ سے سنجے بھاٹیا، اڈیشہ سے منموہن سامل اور سجیت کمار جبکہ مغربی بنگال سے راہل سنہا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے پاس اب صرف 25 اراکینِ اسمبلی رہ گئے ہیں۔ یہ تعداد راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لیے درکار عددی طاقت سے کافی کم ہے۔