کانگریس دفتر کے سامنے بی جے پی کا احتجاج

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2026
کانگریس دفتر کے سامنے بی جے پی کا احتجاج
کانگریس دفتر کے سامنے بی جے پی کا احتجاج

 



نئی دہلی: دلی کے بھارت منڈپم میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعہ (20 فروری) کو AI سمٹ 2026 میں بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ کارکنوں نے ٹی شرٹ اتار کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف "PM is compromised" کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد سے ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔

بی جے پی آج ہفتہ (21 فروری) کو ملک بھر میں کانگریس کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ AI سمٹ میں ہنگامہ کرنے کے خلاف بی جے پی آج دلی، مہاراشٹر، گجرات اور جموں و کشمیر میں احتجاج کر رہی ہے۔ دہلی میں کانگریس دفتر کے باہر بی جے پی یوتھ مورچہ کے کارکنان "دیش دروہی راہل گاندھی معافی مانگے" کے پوسٹر لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ بی جے پی رہنماؤں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے اکبر روڈ کو دہلی پولیس نے دو لیئر کی بیریکیڈ لگا کر بند کر دیا۔

غصے میں آئے بی جے پی کارکنوں نے بیریکیڈ کو توڑ دیا۔ اس دوران کئی بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس احتجاج میں دہلی بی جے پی کے صدر ونود سچدیو کے علاوہ ایم پی منوج تیواری بھی شریک ہوئے۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام کانگریس کو اس دیش مخالف عمل کے لیے معاف نہیں کرے گی۔ AI شکھر سمٹ میں 80 سے زائد ممالک کے لوگ آئے تھے اور سب نے بھارت کے

اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ کانگریس نے کرائے کے غنڈوں کو لا کر AI سمٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ کانگریس نے بھارت کے وقار کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ منوج تیواری نے کانگریس کے احتجاج کو دیش دروہ بتایا اور کہا کہ عوام اس کا جواب دے گی۔ AI سمٹ میں احتجاج کے دوران گرفتار 4 یووتھ کانگریس کے کارکنوں کو دہلی پولیس نے آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔

ان کی شناخت یووتھ کانگریس کے سیکریٹری کرشنا ہری، بہار اسٹیٹ کے سیکریٹری کنڈن یادو، اتر پردیش اسٹیٹ کے وائس پریسیڈنٹ اجے کمار اور نیشنل کوآرڈینیٹر نرسمہا یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ دفاعی وکیل نے کہا کہ یہ سب پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ ان لوگوں نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ان لوگوں کو رائٹ ٹو پروٹسٹ کا حق حاصل ہے۔