پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے 25 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کشن گنج، ارریہ، نوادہ، ٹھاکرگنج، قصبہ، مدھوبنی، سیوان، مونگیر وغیرہ حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ AIMIM کے آفیشل ایکس (Twitter) اکاؤنٹ پر فہرست جاری کرتے ہوئے لکھا گیا: "بہار اسمبلی انتخابات کے AIMIM امیدواروں
کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ ان شاء اللہ، امید ہے کہ ہم بہار کے سب سے مظلوم لوگوں کی آواز بنیں گے۔ یہ فہرست AIMIM کی بہار یونٹ نے تیار کی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی قومی قیادت سے بھی مشورہ کیا گیا ہے۔" ٹویٹ میں مزید کہا گیا: "ہم بہار کے آئندہ انتخابات کے لیے AIMIM امیدواروں کی فہرست کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
ان امیدواروں کو AIMIM کی بہار یونٹ نے پارٹی کی قومی قیادت سے مشورے کے بعد حتمی شکل دی ہے۔ ان شاء اللہ، ہم بہار کے سب سے کمزور اور نظر انداز کیے گئے لوگوں کی آوازِ انصاف بنیں گے۔
"امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں: امور – اخترالایمان ، بلرامپور – عادل حسن ، ڈھاکہ – رانا رنجیت سنگھ ، نرکٹیا (ایس سی) – شمیم الحق ، گوپال گنج (ایس سی) – انس سلام ، جوکی ہاٹ – مرشد عالم ، بہادرگنج – توصیف عالم ، ٹھاکرگنج – غلام حسنین ، کشن گنج – ایڈووکیٹ شمس آغاز ، بیسی – غلام سرور ، شیرگھاٹی – شانِ علی خان ، ناتھ نگر – محمد اسماعیل ، سیوان – محمد کیف ، کیوٹی – انیس الرحمن ، جالے – فیصل الرحمن ، سکندرا – منوج کمار داس ، مونگیر – ڈاکٹر مناظر حسن ، نوادہ – نسیمہ خاتون ، مدھوبنی – راشد خلیل انصاری ، دربھنگہ دیہی – محمد جلال ، گورا بورام – اختر شہنشاہ ، قصبہ – شہنواز عالم ، ارریہ – محمد منظور عالم ، براری – محمد متیع الرحمن شیرشاہبادی اور کوچادھامن – سرور عالم۔