بھوپیندر یادو نے جنوبی افریقہ سے لائے گئے 12چیتوں کو کونو نیشنل میں چھوڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2023
 بھوپیندر یادو نے جنوبی افریقہ سے لائے گئے 12چیتوں کو کونو نیشنل  میں چھوڑا
بھوپیندر یادو نے جنوبی افریقہ سے لائے گئے 12چیتوں کو کونو نیشنل میں چھوڑا

 

 

بھوپال: ماحولیات، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان اور زراعت و کسانون کی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں جنوبی افریقہ سے لائے گئے12چیتوں کو کونو نیشنل پارک ، شیوپور –مدھیہ پردیش میں چھوڑا

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ سے 7900کلو میٹر ےسے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے 12چیتے دوپہر بارہ بجے کے بعد گوالیار ہوتے ہوئے کونو نیشنل پارک پہنچے۔ ٹوئٹس کی ایک سریز میں جناب یاد و نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیا گیا پروجیکٹ چیتا نے کونو نیشنل پارک میں آج بارہ چیتوں کو چھوڑے جانے کے ساتھ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

 

جناب یادو نے جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک تک 12چیتوں کو لانے کے عمل کو ممکن بنانے کی کوششوں کے لئے انڈین ایئرفورس کا خصوصی طور سے شکریہ ادا کیا

جناب یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ، ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ ماحولیاتی خرابی سے کس طرح ماحولیاتی خیر سگالی کی طرف بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12چیتوں کے آنے سےیہ سفر مزید آگے بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن بھاگیداری کی ایک شاندار مثال میں 450 سے زیادہ چیتامِتر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہندوستان میں چیتا کے لئے ماحول سازگار ہو

 

اب کونو نیشنل پارک میں کل چیتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔پچھلے سال ستمبر ماہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسی کونو نیشنل پارک میں نامبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو چھوڑا تھا