شہزاد پونا والا کی راہل گاندھی پر تنقید

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2025
 شہزاد پونا والا کی راہل گاندھی پر تنقید
شہزاد پونا والا کی راہل گاندھی پر تنقید

 



نئی دہلی :لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کا جرمنی کا آئندہ دورہ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر شہزاد پونا والا نے اسے بھارت بدنامی ٹور قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ کانگریس لیڈر غیر ملکی پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے ہندستان کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔

سرمائی اجلاس 19December تک جاری ہے۔ پونا والا نے کہا کہ گاندھی کا ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا فیصلہ ان کی اصل ترجیحات ظاہر کرتا ہے۔

گاندھی 17December کو برلن میں انڈین اوورسیز کانگریس کے ایک بڑے پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں وہ یورپ بھر کے آئی او سی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پونا والا نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے طنز کیا کہ راہل گاندھی نے پھر ثابت کردیا کہ ایل او پی کا مطلب لیڈر آف پریٹن ہے۔ وہ سنجیدہ سیاست دان نہیں ہیں۔ لوگ کام میں مصروف ہیں اور وہ چھٹیوں کے موڈ میں ہیں۔ مستقل چھٹیوں کے موڈ میں۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی اکثر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بہار انتخابات کے دوران بھی وہ جنگل سفاری پر تھے جبکہ دوسرے رہنما انتخابی مہم میں مصروف تھے۔جرمنی دورے کے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے پونا والا نے کہا کہ معلوم نہیں وہ کس وجہ سے جا رہے ہیں مگر ممکن ہے کہ ہندستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے جا رہے ہوں۔ یہ بھارت بدنامی بریگیڈ اور بھارت بدنامی ٹور ہے۔

آج ہی شہزاد پونا والا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر ویدیش نایک وہی کر رہے ہیں جس میں وہ ماہر ہیں۔ غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ 19December تک جاری ہے مگر خبریں ہیں کہ راہل گاندھی 15December سے 20December تک جرمنی جائیں گے۔ راہل ایل او پی یعنی لیڈر آف پریٹن ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہار انتخابات کے دوران بھی وہ بیرون ملک تھے اور پھر جنگل سفاری پر تھے۔

دوسری جانب انڈین اوورسیز کانگریس آئی او سی نے اس دورے کو ایک اہم رابطہ کاری کی کوشش قرار دیا ہے جس کا مقصد پارٹی کی عالمی موجودگی کو مضبوط کرنا ہے۔ آئی او سی نے اعلان کیا کہ راہل گاندھی 17December کو برلن میں ہندستانی برادری سے خطاب کریں گے جہاں یورپ کے تمام آئی او سی چیپٹرز کے صدور این آر آئی مسائل کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے اور پارٹی کی فکری پہنچ بڑھانے کی حکمت عملی پر گفتگو کریں گے۔

آساف خان صدر آئی او سی آسٹریا نے کہا کہ تنظیم راہل گاندھی کی میزبانی پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس موقع پر سام پٹروڈا اور ڈاکٹر ار تھی کرشنا جیسے سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم راہل گاندھی کی آمد پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ پروگرام تمام یورپی آئی او سی صدور کو یکجا کرے گا۔ اس ملاقات میں پارٹی کو مضبوط بنانے این آر آئی مسائل اور آئی او سی کے کردار کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ہم اپنے سینئر رہنماؤں سے رہنمائی کے منتظر ہیں۔

مزید برآں انڈین اوورسیز کانگریس برطانیہ کے جنرل سیکریٹری وکرم دُہن نے کہا کہ یہ دورہ سفارتی سطح پر بھی اہمیت رکھتا ہے۔ گاندھی کے جرمنی میں مذاکرات ہندستان کے عالمی کردار پر گفتگو کو فروغ دیں گے اور جرمن قانون سازوں اور بیرون ملک مقیم ہندستانیوں کے ساتھ بات چیت کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کا یہ دورہ ہندستان کے عالمی کردار پر گفتگو اور جرمن قانون سازوں و ہندستانی برادری کے ساتھ رابطے کا قیمتی موقع فراہم کرے گا۔