بنگلورو: اسرو ہیڈ کوارٹر کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-07-2026
بنگلورو: اسرو ہیڈ کوارٹر کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول
بنگلورو: اسرو ہیڈ کوارٹر کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول

 



بنگلورو
اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے ہیڈکوارٹر کو جمعرات کے روز بم کی دھمکی سے متعلق ایک ای میل موصول ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
پولیس کے مطابق، دھمکی ملنے کے فوراً بعد پولیس اہلکار، شوان دستہ اور بم کی نشاندہی اور ناکارہ بنانے والے دستے (بی ڈی ڈی ایس) موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر تمام ملازمین کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا اور پورے احاطے کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی اور بم کی دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق، سنجے نگر پولیس اسٹیشن ای میل کے ماخذ اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ معاملے کی مزید جانچ جاری ہے۔