بنگال: بم دھماکے کی ممتا بنرجی نے دی سی آئی ڈی جانچ کی ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2023
بنگال: بم دھماکے کی ممتا بنرجی نے دی  سی آئی ڈی جانچ کی ہدایت
بنگال: بم دھماکے کی ممتا بنرجی نے دی سی آئی ڈی جانچ کی ہدایت

 کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے بم دھماکہ کی سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا ہے اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے بی ج پی کے مطالبے پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس معیاملے کی این آئی اے جانچ کرتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں نوبنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مقامی پولیس کے کردار پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہےممتا نے کہا کہ بھانو باگ جس کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے کو کالی پوجا کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔ وزیراعلیٰ نے یہ سوال کیا کہ انہیں ضمانت کیسے ملی؟ ان کے مطابق سٹے بازی کی فیکٹری اوڈیشہ سرحد کے قریب غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیکٹری کا مالک دھماکے کے بعد اڈیشہ فرار ہوگیا۔ مگر ’’ہم وہ جہاں جاکر فرار ہوجائے ہم اس کو گرفتار کریں گے ۔

پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ایگرا کی سہارا گرام پنچایت پر پہلے ترنمول کا قبضہ تھا، لیکن بی جے پی نے دو ماہ قبل ایک آزاد ممبر کو اس کا سربراہ بنا کر اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد مقامی ممبر اسمبلی کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غیر قانونی سٹے بازی کی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ممتابنرجی نے کہا کہ انہیں اس واقعہ کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے امرناتھ نے بتایا کہ غیر قانونی سٹے بازی فیکٹری کے مالک بھانو کو پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے پہلے بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ چھپ چھپ کر یہ غیر قانونی سٹے بازی کا کارخانہ دوبارہ چلا رہا تھا۔ ہم مناسب دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ امرناتھ نے کہا کہ سی آئی ڈی کے علاوہ فرانزک اور بم اسکواڈ بھی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 
مشرقی مدنی پور کے ایگرا کے سہارا علاقے کے گوپی ناتھ پور چاندکوری گاؤں میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ہے عینی شاہدین کو خدشہ ہے کہ مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جائے حادثہ کے قریب ایک تالاب ہے دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ اس تالاب میں لاشیں اور انسانی اعضاتیر رہی ہیں اس وقت 7افراد زیر علاج ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت ناز ک ہے۔
آج صبح تقریباً گیارہ بجے یہ خوفناک دھماکہ کرشنندو عرف بھانو باگ کے گھر میں ہوا۔ دھماکے سے پورا گھر اڑ گیا۔ جاں بحق اور زخمی گھر کے اردگرد بکھرے پڑے ہوئےتھے۔اس واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے ۔ تاہم اپوزیشن نے این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کو این آئی اے کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
نوبنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی مقامی پولیس کے کردار پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہےممتا نے کہا کہ بھانو باگ جس کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے کو کالی پوجا کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔ وزیراعلیٰ نے یہ سوال کیا کہ انہیں ضمانت کیسے ملی؟ ان کے مطابق سٹے بازی کی فیکٹری اوڈیشہ سرحد کے قریب غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیکٹری کا مالک دھماکے کے بعد اڈیشہ فرار ہوگیا۔ مگر ’’ہم وہ جہاں جاکر فرار ہوجائے ہم اس کو گرفتار کریں گے ۔
پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ایگرا کی سہارا گرام پنچایت پر پہلے ترنمول کا قبضہ تھا، لیکن بی جے پی نے دو ماہ قبل ایک آزاد ممبر کو اس کا سربراہ بنا کر اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد مقامی ممبر اسمبلی کو وہاں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غیر قانونی سٹے بازی کی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ممتابنرجی نے کہا کہ انہیں اس واقعہ کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے امرناتھ نے بتایا کہ غیر قانونی سٹے بازی فیکٹری کے مالک بھانو کو پہلے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے پہلے بھی گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ چھپ چھپ کر یہ غیر قانونی سٹے بازی کا کارخانہ دوبارہ چلا رہا تھا۔ ہم مناسب دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ امرناتھ نے کہا کہ سی آئی ڈی کے علاوہ فرانزک اور بم اسکواڈ بھی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امرناتھ کے نےبتایاکہ ’’اڈیشہ سرحد سے کچھ فاصلے پر ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے۔۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چار افراد شدید زخمی۔ انہیں اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔بچائو کا کام جاری ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد ایگرا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ دھماکے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ دھواں نکلنے لگا ہے۔ ہنگامہ سن کر اہل محلہ باہر نکل آئے۔ پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ فیکٹری میں دھماکے کے باعث پیش آیا۔ لیکن اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس کے پیچھے کچھ اور ہے۔
ایگرا کے ممبر اسمبلی ترون میتی نے کہاکہ ’مجھے اطلاع ملی ہے کہ وہاں سٹے بازی کی فیکٹری ہے۔ پولیس پہلے ہی تلاشی لے کر روک چکی تھی۔ اس کے بعد بھی یہ کارخانہ چھپ کر چل رہا تھا۔ میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی ہدایت ہے کہ اس واقع کی جانچ کی جائے۔۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوکان نت مجمدار نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے اس واقعہ کی تحقیقات کی
گزشتہ سال کے اواخر میں کانتی کے بھگوان پور-2 بلاک کے بھوپتی نگر تھانے کے ارجن نگر گاؤں پنچایت کے نارایاویلا گاؤں میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا۔ اس واقعہ میں ترنمول لیڈر سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے مشرقی مدنی پور کے مغربی بھنماری گاؤں میں ترنمول کارکن کے گھر پر بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے ایک کی موت ہوگئی۔ کئی زخمی ہوگئے تھے