بنگال:بابل سپریو کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
 بی جے پی چھوڑ کرآگئے
بی جے پی چھوڑ کرآگئے

 

 

نئی دہلی :سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی بابل سپریو نے ہفتہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کی۔ سپریو نے حال ہی میں مرکزی کابینہ میں ردوبدل کے بعد بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بابل نے کہا تھا کہ میں کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں۔ میں ہمیشہ سے بی جے پی کا ممبر رہا ہوں اور رہوں گا ، لیکن کچھ عرصہ بعد اس نے اپنی پوسٹ میں ترمیم کی اور وہ لائن ہٹا دی جس میں انہوں نے ہمیشہ بی جے پی میں رہنے کی بات کہی تھی۔تھی۔