جلوس محمدی میں اسلامی پرچم کے استعمال میں احتیاط اور ادب و احترام کا خیال رکھیں: مفتی مکرم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2022
جلوس محمدی میں اسلامی پرچم کے استعمال میں احتیاط اور ادب و احترام کا خیال رکھیں: مفتی مکرم
جلوس محمدی میں اسلامی پرچم کے استعمال میں احتیاط اور ادب و احترام کا خیال رکھیں: مفتی مکرم

 

 

منصور الدین فریدی :  نئی دہلی

ملک آج عید میلاد النبی منا رہا ہے، اس موقع پر  ممتاز علما نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر ادب و احترام کی مثا قائم کرنے کا زور دیا ہے - ساتھ ہی اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا نمونہ پیش کرنے کا  مشورہ دیا ہے- اخلاق اور محبت سے دل جیتنے کی حکمت اپنانے کا زور دیا ہے تاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات کی عکاسی ہو سکے-

شاہ جہانی مسجد فتح پوری کے امام مولانا مفتی مکرم احمد نے اس موقع پر ادب و احترام  کا نمونہ پیش کرنے کے زور دیا  اور کہا کہ آج ہم سب کو تعلیمات نبویہ سے آراستہ ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

 انہوں نے جلوس محمدی میں شامل ہونے والوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران ادب و احترام کو یقینی بنائیں تا کہ ثواب بھی ملے اور دوسروں کی نظر میں بھی اس کی ستائش ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جھنڈے لگانے میں احتیاط کریں۔

سرکاری جگہوں پر جھنڈے نہ لگائے جا ئیں۔

علاقہ کے لوگوں اور پولیس کے مشورہ سے جلسے اور جلسوں کا اہتمام کریں ۔

مفتی مکرم نے کہا کہ آج کل ہندوستان میں حکومت کی طرف سے ضروری مسائل کی طرف توجہ نہ دے کر اقلیتی فرقہ کی طرف زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ ہمیں اس سے متنفر ہونے کی بجائے اس میں بھی اللہ کی مشیت ہی سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ضابطوں کی پابندی کریں، خود کو منظم اور پرسکون رکھیں، شور شراب سے بچیں-آج قوم کو اپنے رویہ اور اخلاق کو درست کرنے کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت اور ہے روزگاری بڑے مسائل ہیں، جس سے عوام پریشان ہیں ۔ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، کاروبار اور ملازمتوں کا فقدان ہے غریب پریشان ہیں ۔یہ مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں اگر ان کے حل کی طرف سنجیدگی کے ساتھ توجہ دی جائے۔ 

ممبئی کے ممتاز عالم دین مولانا ظہیر عباس رضوی،  انٹرنیشنل صوفی کارواں کے سربراہ مفتی منظور ضیائی، ممتا اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع، ، مولانا شفیق قاسمی امام ناخدا مسجد  کولکتہ، اور دیگر علما و دانشوروں نے مسلمانوں سے اس مبارک موقع کو عزت و احترام کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے تاکہ پیغمبر اسلام کے اخلاق اور خلوص کا نمونہ پیش کیا جاسکے-