بی سی سی آئی۔ ٹیم انڈیا کی اسپانسرشپ کے حقوق کے لیے ای او آئی جاری

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2025
بی سی سی آئی۔ ٹیم انڈیا کی اسپانسرشپ کے حقوق کے لیے ای او آئی جاری
بی سی سی آئی۔ ٹیم انڈیا کی اسپانسرشپ کے حقوق کے لیے ای او آئی جاری

 



ممبئی (مہاراشٹر) [انڈیا]، 2 ستمبر 2025 (اے این آئی)
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیڈ اسپانسر رائٹس کے لیے Invitation for Expression of Interest(ای او آئی) جاری کرنے کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا:
"
بی سی سی آئی قومی ٹیم کے لیڈ اسپانسر رائٹس حاصل کرنے کے لیے معتبر اداروں کو بولی لگانے کی دعوت دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای او آئی جاری کی جا رہی ہے جس میں بولی کے عمل کے لیے شرائط و ضوابط کی تفصیلات شامل ہیں۔"

ای او آئی خریدنے کے لیے پانچ لاکھ روپے (جی ایس ٹی کے علاوہ) غیر واپسی فیس مقرر کی گئی ہے۔

اہم ٹائم لائنز:

  • ای او آئی ریلیز کی تاریخ: 2 ستمبر 2025
  • ای او آئی خریدنے کی آخری تاریخ: 12 ستمبر 2025
  • بولی جمع کرانے کی تاریخ: 16 ستمبر 2025

بولی دہندگان کو اپنی ادائیگی کی تفصیلات [email protected]پر ای میل کرنی ہوں گی۔

بولی کے اہل امیدوار

  • صرف وہی کمپنیاں بولی لگا سکیں گی جو ای او آئی میں دی گئی اہلیت پر پورا اترتی ہیں۔
  • صرف ای او آئی خریدنے سے بولی لگانے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔
  • بی سی سی آئی کسی بھی وقت ای او آئی کا عمل منسوخ یا تبدیل کر سکتا ہے۔

کون سی کمپنیاں اہل نہیں؟

بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ درج ذیل شعبوں کی کمپنیاں بولی لگانے کی اہل نہیں ہوں گی:

  • آن لائن گیمنگ، بیٹنگ، جوا یا اس سے ملتی جلتی سرگرمیاں (ہندوستان یا دنیا بھر میں)
  • کرپٹو کرنسی، کرپٹو ایکسچینج یا کرپٹو ٹریڈنگ
  • تمباکو یا اس سے متعلقہ مصنوعات
  • کوئی بھی برانڈ یا سرگرمی جو عوامی اخلاقیات کے خلاف ہو (مثلاً فحاشی وغیرہ)

بلاکڈ برانڈ کیٹیگریز

بی سی سی آئی نے کہا کہ چونکہ ان زمروں میں پہلے سے اسپانسر موجود ہیں، اس لیے کوئی نئی بولی نہیں لگائی جا سکے گی (سوائے موجودہ اسپانسر کے):

  • ایتھلیژر اور اسپورٹس ویئر
  • بینکنگ و فنانشل سروسز / این بی ایف سی
  • نان الکوہلک کولڈ بیوریجز
  • فینز، مکسر گرائنڈرز، سیفٹی لاکس
  • انشورنس

بی سی سی آئی نے زور دیا کہ سرگیٹ برانڈنگ (کسی دوسرے ادارے یا نام کے ذریعے چھپ کر بولی دینا) سختی سے ممنوع ہو گی۔