بنگلور : بدھ پورنیما پر گوشت فروخت نہیں ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
بنگلور : بدھ پورنیما پر گوشت فروخت نہیں ہوگا
بنگلور : بدھ پورنیما پر گوشت فروخت نہیں ہوگا

 

 

بنگلورو (کرناٹک): بنگلورو میں بدھ پورنیما کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مذہبی موقع کو ذہن میں رکھتے ہوئے گریٹر بنگلور میونسپل کارپوریشن نے مذکورہ پابندی کو نافذ کیا ہے۔ اس سے قبل بی بی ایم پی نے رام نومی کے موقع پر جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔ بتا دیں کہ رام نومی کے موقع پر پابندی لگانے کا فیصلہ بی بی ایم پی کے سربراہ کامیشور گورو گپتا نے 3 اپریل کو جاری کیا تھا۔

بی بی ایم پی کے سربراہ کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ہر سال رام نومی، گاندھی جینتی، سروودیا ڈے سمیت دیگر مذہبی مواقع پر گوشت کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

میونسپلٹی کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کی راجدھانی دہلی کے جنوبی اور مشرقی حصوں کے میئروں نے زبانی طور پر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو چیتی نوراتری کے دوران بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تحریری حکم نہیں دیا گیا۔

غور طلب ہے کہ اس پورے معاملے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ معاملہ ایوان تک پہنچ چکا تھا۔ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ٹی ایم سی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے کہا تھا کہ جب آئین نے ہمیں نان ویجیٹیرین کھانا کھانے کا حق دیا ہے تو پھر انتظامیہ کون ہے جو اسے روکے۔ بدھ پورنیما بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کی پیدائش کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ اس سال یہ 16 مئی کو منایا جائے گا۔