اعظم خان 27 ماہ بعد جیل سے رہا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2022
اعظم خان 27 ماہ بعد جیل سے رہا
اعظم خان 27 ماہ بعد جیل سے رہا

 

 

سیتاپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کو جمعہ (20مئی 2022) کو جیل سے رہا کیا گیا۔ وہ تقریباً دو سال بعد یوپی کی سیتا پور جیل سے باہر آے۔ شیو پال یادو اور بیٹا عبداللہ خان ان کے استقبال کے لیے سیتا پور جیل پہنچے۔ فی الحال اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈر غائب رہے۔ بتا دیں کہ اعظم خان سب سے پہلے سیتا پور جیل سے سابق ایس پی ایم ایل اے انوپ گپتا کے گھر پہنچے۔ دراصل انوپ گپتا اعظم کے بہت قریب مانے جاتے ہیں۔

اعظم خان نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی۔ دراصل اعظم خان کو ہدایت دی گئی ہے کہ میڈیا کسی قسم کی بیان بازی نہیں کریں گے-جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کا شیشہ نیچے نہیں آیا اور اس نے کسی سے بات بھی نہیں کی۔

تاہم ان کے صاحبزادے عبداللہ اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ نے انصاف فراہم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وہ اپنے بھائی ادیب اعظم کے ساتھ والد اعظم خان کو لینے سیتا پور پہنچے تھے۔ اعظم خان کی رہائی کے دوران جیل کے اندر ان کے حامیوں کا مجمع تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اعظم کو ضمانت دینے کی خبر پر ان کے حامیوں نے اس دن کو دوہری عیدقرار دیا