اعظم خان کومزید ایک کیس میں ملی ضمانت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-05-2022
  اعظم خان کومزید ایک کیس میں ملی ضمانت
اعظم خان کومزید ایک کیس میں ملی ضمانت

 


آواز دی وائس،لکھنؤ

سماج وادی پارٹی کے بڑے لیڈر اعظم خان کو زمین پر قبضے کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

تاہم ان کی جلد رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اعظم سال 2020 کے آغاز سے جیل میں ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں یوپی پولیس نے ان کے خلاف 88 مقدمات درج کیے ہیں۔

ان میں سے 86 مقدمات میں انہیں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی۔

منگل کو اعظم کو 87ویں کیس میں ضمانت مل گئی تھی لیکن کچھ دن پہلے یوپی پولیس نے ان کے خلاف 88واں مقدمہ درج کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعظم نے رام پور پارلیمانی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے اسی سال اسمبلی الیکشن بھی لڑا اور جیت گئے۔

اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہوں نے لوک سبھا سیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اعظم کا شمار سماج وادی پارٹی کے ممتاز مسلم لیڈروں میں ہوتا ہے۔ یوپی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اعظم کے خلاف زمینوں پر ناجائز قبضے اور دیگر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔