دواؤں کی تقسیم کے لیے آرا ایس ایس کی مدد لے گی آیوش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

وزارت آیوش نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے کووڈ 19-مریضوں کو آیوش 64 اور کبسرا کڈینار نامی دو آرویدک دوائیں تقسیم کرے گی۔ ان دواؤں کی تقسیم آر ایس ایس جڑی تنظیم سیوا بھارتیہ کے ذریعہ کی جائے گی۔

وزارت ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی دوسری لہر کے ایک ٹھوس ردعمل کے طور پر وزارت آیوش ملک گیر مہم شروع کررہی ہے جو کہ اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے لوگوں کے لیے اپنی ثابت شدہ دوا ہربل آرویدک دوا آیوش 64 اور کبسرا کڈینار کو تقسیم کرے گی۔

مضبوط ملٹی سینٹر کلینکل ٹرائلز کے ذریعہ سے ان دواؤں کی افادیت ثابت ہوئی ہیں۔ دی نیوزمنٹ نے آئی این این ایس کے حوالہ سے کہاہے کہ تنظیم نے 23 مئی کو لکھنؤ کےاودھ علاقے کے گاؤں میں آیوش 64 ٹیبلٹ تقسیم کی تھی۔ اودھ علاقے کے سیوا بھارتیہ کے انچارج دیویندر استھانہ کے مطابق 1.5لاکھ ٹیبلٹ پہلے ہی تقسیم کئے جاچکے ہیں اور ضرورت کے مطابق اور دیئے جائیں گے۔ لکھنؤ میں چار مراکز پر دوا تقسیم کی جارہی ہے۔

وزارت کے مطابق پہلے ملیریا کے لیے متعارف کیا گیا آیوش 64 کو بعد میں واضح طور سے کووڈ 19-کے لیے پھر سے تیار کیا گیا تھا۔ کیونکہ دوا میں استعمال ہونے والی اشیاء قابل ذکر اینٹی وائرل ،امیون – ماڈلیولیٹر اور اینٹی پیئرٹک صلاحت نظر آئی ہے۔ حالانکہ ثبوت اس کو ثابت نہیں کرتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )