دارجلنگ : طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 15 افراد ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2025
دارجلنگ : طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 15 افراد ہلاک
دارجلنگ : طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 15 افراد ہلاک

 



سلی گُوڑی/نئی دہلی: مشرقی ہمالیائی خطے کے دارجلنگ اور اس کے اطراف میں طوفانی بارشوں اور شدید لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے اور کئی لوگ لاپتہ ہیں بارش نے پورے علاقے کو متاثر کر دیا ہے اور قومی شاہراہ نمبر 10 بند ہونے سے سکم، دارجلنگ اور کالِم پونگ کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ایک پیغام میں کہا، ’’دارجلنگ میں پل حادثے کے سبب انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے، ان سے اظہارِ تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ دارجلنگ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کے بعد کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہم متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘ اگرچہ سرکاری طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فوری طور پر دستیاب نہیں تھے، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سے کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گورکھا ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن (جی ٹی اے) کے چیف ایگزیکٹیو انیت تھاپا کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی جان بچانے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق، دارجلنگ کی پہاڑیوں میں میرِک میں کم از کم 9 افراد اور اپر سُکھیاپُکھری میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ راجو بستا نے شدید بارش سے ہونے والے وسیع پیمانے کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’جانی نقصان، املاک کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ میں صورتِ حال کا جائزہ لے رہا ہوں اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔‘ قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارش کے بعد مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 10 مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ تِستا ندی میں طغیانی آنے سے شاہراہ کا حصہ بہہ گیا، جس سے پہاڑی علاقوں کا سلی گُڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا