آسام حکومت نے 5500 سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-03-2026
آسام حکومت نے 5500 سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کی
آسام حکومت نے 5500 سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کی

 



گوہاٹی
ریاست آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے جمعرات کے روز محکمۂ تعلیم کے تحت پانچ ہزار پانچ سو سے زیادہ امیدواروں میں تقرری کے خطوط تقسیم کیے۔وزیرِ اعلیٰ نے یہاں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں باضابطہ طور پر پانچ ہزار چھ سو نوّے اساتذہ کو تقرری کے خطوط دیے۔
یہ تقرریاں ابتدائی اسکولوں سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تحقیقی سطح تک مختلف عہدوں کے لیے کی گئی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ کے دفتر نے اس موقع کو “آسام کے تعلیمی شعبے کے لیے ایک تاریخی دن” قرار دیا اور کہا کہ یہ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہونے والی بھرتیوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا، “اس کے ساتھ ہی آسام میں سرکاری تقرریوں کی کل تعداد ایک لاکھ چونسٹھ ہزار تین سو انسٹھ ہو گئی ہے، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے آسام حکومت کے پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سن 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران آسام میں ہر سال ایک لاکھ سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعد میں واضح کیا گیا کہ یہ تعداد پورے پانچ سالہ دورِ حکومت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔