آسام سیلاب: مرکزی ٹیم جلد دورہ کرے گی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2026
آسام سیلاب: مرکزی ٹیم جلد دورہ کرے گی
آسام سیلاب: مرکزی ٹیم جلد دورہ کرے گی

 



گوہاٹی: آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات کو کہا کہ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر ان سے رابطہ کیا ہے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی مرکزی حکومت کی بین وزارتی ٹیم آسام کا دورہ کرے گی۔

ہمانتا بسوا سرما نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا، ’’کچھ دیر پہلے میری مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے بات ہوئی۔ آسام میں غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے بتایا کہ ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم جلد ریاست کا دورہ کرے گی، تاکہ نقصانات کا جائزہ لے کر بحالی کے لیے درکار مرکزی امداد کا تعین کیا جا سکے۔‘‘

انہوں نے اس مشکل وقت میں آسام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر امت شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال آسام میں سیلاب کے باعث اب تک کم از کم 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔