آسام کے وزیر اعلی، کرن رجیجو نے سیلاب کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-07-2026
آسام کے وزیر اعلی، کرن رجیجو نے سیلاب کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا
آسام کے وزیر اعلی، کرن رجیجو نے سیلاب کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا

 



نئی دہلی
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات کو قومی دارالحکومت میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور و اقلیتی امور کرن رجیجو سے ملاقات کی اور ریاست میں سیلاب سے متعلق امدادی، بازآبادکاری اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
نئی دہلی میں مرکزی وزیر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ نے کرن رجیجو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حال ہی میں آسام کا دورہ کرکے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں درپیش زمینی چیلنجز کا مشاہدہ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ہمانتا بسوا سرما نے لکھا کہ آج دہلی میں میری معزز مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو جی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ میں نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ان کے حالیہ دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کئی اہم اور قیمتی مشاہدات بھی ہمارے ساتھ شیئر کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں آسام میں حالیہ مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈبل انجن حکومت سیلاب متاثرین کی زندگیوں کی بحالی اور ان کے روزگار کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے بازآبادکاری کی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی "ایکس" پر ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے آسام حکومت کی سیلابی بحران کے دوران فعال حکمت عملی کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر آسام کے معزز وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما جی سے ملاقات ہوئی۔ مون سون کے دوران سیلاب سے عوام کے تحفظ کے لیے آسام حکومت کی جانب سے کیے گئے بروقت اور مؤثر اقدامات کی میں نے ستائش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسام کی قیادت ریاست کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ کرن رجیجو نے کہاکہ ان کی متحرک قیادت آسام کو ترقی کی ایک نئی اور غیر معمولی بلندی کی طرف لے جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق، اس ملاقات میں مرکز اور آسام حکومت کے درمیان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد، بازآبادکاری اور طویل مدتی بحالی کے اقدامات کے لیے مسلسل تعاون اور رابطہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔
قومی دارالحکومت میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے کے دویدی اور آسام بھون کی ریذیڈنٹ کمشنر کویتا پدمانابھن بھی موجود تھیں۔