آسام کابینہ نے یو سی سی کو منظوری دی، بل 26 مئی کو آئے گا: ہمنتا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-05-2026
آسام کابینہ نے یو سی سی کو منظوری دی، بل 26 مئی کو آئے گا: ہمنتا
آسام کابینہ نے یو سی سی کو منظوری دی، بل 26 مئی کو آئے گا: ہمنتا

 



نئی دہلی
آسام کابینہ نے بدھ کے روز ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم قبائلی برادریوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔ یہ جانکاری وزیرِ اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے دی۔
وزیرِ اعلیٰ نے اپنی حکومت کی دوسری مدتِ کار کی پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یو سی سی بل 26 مئی کو نئی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ ہے اور یہ انتخابات کے دوران کیے گئے ہمارے وعدے کے مطابق ہے۔
سرما نے کہا کہ اتراکھنڈ، گوا اور گجرات پہلے ہی یو سی سی نافذ کر چکے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے اسے آسام کی ضروریات کے مطابق ڈھالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قبائلی آبادی کو یو سی سی کے دائرے سے مکمل طور پر باہر رکھا ہے۔ آسام کے لوگوں کی تمام رسومات، روایات اور سماجی طریقے یو سی سی کے دائرے سے باہر رہیں گے۔
سرما نے مزید کہا کہ یو سی سی وراثت، شادی، ہم رہائشی (لیو اِن ریلیشن)، اور شادی و طلاق کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کو منظم کرے گا۔